Ticker

6/recent/ticker-posts

پتھری پتہ(Gallstones)

پتھری پتہ(Gallstones)


 Gall Bladder Stones (پتہ کی پتھری)

پتہ ہمارےجسم کا انتہائی اہم عضو ہے۔یہ دائیں طرف جگر کے نیچے واقع ہوتا ہے ۔پتہ  میں ایک پیلے رنگ کا لیکوئڈ ہوتا ہے  جس کو  ہم بائل آئل کہتے ہیں۔یہ ایک نالی کے زریعے چھوٹی آنت میں جاتا ہے اور وہاں پر چکنائی کو ہضم کرنے مدد دیتا ہے۔ ۔پتہ میں ہمارے ہاں جو بیماری زیادہ ہے وہ پتہ کی پتھریاں ہیں۔یہ پتھریاں دوطرح کی ہوتی ہیں۔کولیسٹرول پتھریاں اور  پگمنٹ پتھریاں۔پگمنٹ پتھریوں کا رنگ کالا ہوتا ہے۔پتہ میں ایک لیکوئڈ صفرا کی شکل میں  ہوتا  ہےجو تقریباً 60ملی لیٹرہوتا ہے۔پتہ میں بنے والی پتھریاں زیادہ تر گرم خشک یعنی غدی عضلاتی مزاج میں بنتی ہیں۔اور بہت کم خشک  سرد یعنی عضلاتی اعصابی میں بنتی ہیں۔پتہ میں بننے والی پتھریاں عورتوں اور مردوں دونوں میں بنتی ہیں۔ لیکن عورتوں میں ان کے بننے کی شرح مردوں کی نسبت زیادہ ہے۔یہ زیادہ تر عورتوں میں پچیس سے چالیس سال کی عمر کے درمیان بنتی ہیں۔یہ زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتی ہیں جن کی فیملی میں یہ بیماری پہلے سے چلی آرہی ہوتی ہے۔اس بیماری کے ان لوگوں میں ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں جن کا کولیسٹرول بڑھ جاتاہے۔اسی طرح وہ خواتین جو وقفہ کے لئے مانع حمل ادویات کا استعمال کرتی ہیں ان میں بھی یہ بیماری ہوسکتی ہے۔جب جسم میں کولیسٹرول کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہوجاتی ہے توپتہ میں موجود لیکوئڈ گاڑا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور آخر کار جم جاتا ہے اور پتھریوں کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔بعض دفعہ پتے کی نالیوں کے بند ہوجانے کی وجہ سے صفرا یعنی پیلا پانی  پتے میں گاڑا ہو کر جم جاتا ہے اور پتھریوں کی شکل اختیار کرلیتا ہےبعض دفعہ پتے کی جھلیوں میں ہونے والی سوزش  بھی پتھری پتہ کا سبب بن جاتی ہے۔جگر کا جو صفرا اس کی ضرورت سے زیادہ ہوتا ہے وہ پتے میں سٹور ہوجاتا ہے اور بوقت ضرورت چھوٹی آنت میں جاکر چکنائی کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔جب پتے کی نالی بند ہوجائے یا اس کا وہ فنکشن جو صفرا کو سٹور کرتا ہے اور خارج کرتا ہے  صحیح طورپر کام نہیں کرتا  تو یہ صفرا یا پیلاہٹ جسم میں جمع ہوکر پیلے یرقان کا سبب بن جاتا ہے۔ جب پتے میں پتھری بن جائے تو پیٹ میں دائیں طرف درد ہوتا ہے اور  متلی محسوس ہوتی ہے  اور بعض دفعہ الٹی آجاتی ہے۔بعض دفع ہچکی بھی لگ سکتی ہے۔ پیٹ میں گیس ہوجاتی ہے ۔قبض بھی ہوجاتی ہے۔  اسی طرح بعض دفعہ دل میں گھبراہٹ بھی جاتی ہے۔پتے کی خرابی کی وجہ سے جسم میں چکنائی  یعنی کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔وہ لوگ  جوکھٹی اور چٹ پٹی  اشیاء زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بھی پتہ میں پتھریا بن جاتی ہیں۔ اسی طرح وہ لوگ جو سموسے پکوڑے،فاسٹ فوڈ برگر شوارمےوغیرہ زیادہ استعمال کرتے ہیں ان  کے پتہ میں پتھریاں بن جاتی ہیں ۔جو  لوگ گرم خشک غذائیں زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بھی  یہ بیماری زیادہ ہوتی ہے۔اس میں مریض کے پیشاب کا رنگ گہرا زرد ہوتا ہے۔میڈیکل طب یعنی ایلو پیتھی میں اس کا  علاج سرجری کرکے پتہ کو نکال دینا ہے۔پتہ کے نکال دینے سے باقی زندگی وہ چکنائی استعمال نہیں کرسکتا۔الحمد  للہ طب میں اس کا علاج ادویات کے ساتھ کیا جاتا ہے اور پتھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔پتہ کے بارے میں ایک غلط فہمی پھیلائی جاتی ہے کہ اس میں تو راستہ ہی موجود نہیں ہے پتھری کہاں سے نکلے گی۔پتھری جہاں سے پتہ میں بنی ہے وہاں سے وہ خارج ہوجاتی ہے۔اس کا علاج تھوڑا سا لمبا ہوتا ہے اور وقت درکار ہوتاہے۔جو صبر آپریشن کے بعد چکنائی کو مکمل طورپر چھوڑ کر  کرنا ہے اگر وہ پہلے کرلیا جائے تو  اس تکلیف سے مستقل طور پر چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔یہ لوگ گرم خشک اشیاء مکمل طور پر بند کردیں  اور 5 اور 6 نمبر غذائیں استعمال کریں۔غذائی چارٹ کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔

علاج:

نسخہ1

ریوند عصارہ۔50گرام

میٹھا سوڈا۔ 50گرام

گندھک آملہ سار 20گرام

قلمی شورہ۔ 20گرام

کالی مرچ۔20گرام

ریوند خطائی۔30گرام

نوشادر۔20گرام

ایک چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔نسخہ نمبر دونوٹ فرمالیں۔

نسخہ2

سنڈھ۔50گرام

نوشادر۔20گرام

کالی مرچ۔10گرام

سنامکی۔80گرام

خوراک:سنامکی کی ڈنڈیاں نکال کر پھینک دیں  اور اس کے پتے اور باقی تمام چیزوں کا سفوف بنالیں  اور نصف تا 1چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔اس کے استعمال سے انشاء اللہ پتہ کی پتھریاں ختم ہوجائیں گے۔

Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link Pitay KI Pathri yotube Link

:https://www.youtube.com/watch?v=OTCdCRQV_qw


Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے



 طبی مشورے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



فروغ علم الطب و حکیمی نسخے



  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز



براۓ رابطہ



ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے