Ticker

6/recent/ticker-posts

کثرت طمث۔کثرت حیض۔استحاضہ(Heavy Menstruation)

کثرت طمث۔کثرت حیض۔استحاضہ(Heavy Menstruation)


Abnormal Menses

کثرت طمث | ماہواری کا زیادہ آنا | استحاضہ

وہ کیفیت یا حالت جس میں خواتین  یا بچیوں میں حیض یعنی مینسز  یا پیریڈزکا خون ان کی عادت

 یا معمول سے زیادہ آئے کثرت طمث یا مینسز کی زیادتی کہلاتا ہے-شرعی اصطلاح میں اس کو

 استحاضہ کہتے ہیں۔عام طور پر خواتین میں میں ایام حیض کی تعداد 5سے لیکر7دنوں تک ہوتی

 ہے۔جب یہ مقرہ دنوں سے زیادہ دنوں تک یعنی ان کی عادت سے بڑھ جائے اس کو کثرت

 حیض یا استحاضہ کہتے ہیں۔یہ عام طور پر سوزش  اور خشکی سے ہوتا ہے لیکن بظاہر یہ گرمی خشکی کی کیفیت  محسوس ہوتی ہے۔

اس میں اگر نبض کا معائنہ کیا جائے تو وہ درمیان میں محسوس ہوگی۔تیز ہوگی،طویل ہوگی اور

 پتلی ہوگی۔پیشاب زرد ہوگا اور جلن بھی ہوگی،بلڈ پریشر کبھی لو ہوجاتا ہے اور کبھی بڑھ جاتا

 ہے۔چہرہ زرد،کمردردجسم میں نقاہت اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

اسباب: اگر اس کے اسباب کی بات کی جائے تو خواتین کا خشک اور  گرم اشیاء  جیسےچنے سیاہ،دال

 چنے،مسور ثابت،دال مسور، خشک روٹی،دیسی انڈے ابلے

 ہوئے،ٹماٹر،کریلے،پالک،کچنار،پیاز، لہسن،ساگ سرسوں، پکوڑے،سموسے،آم کا

 اچار،مغز اخروٹ،انگور ترش،انجیر ترش ،بھنے چنے،پستہ، قہوہ لونگ،دار چینی،روغن

 لونگ،کھجور،کشمش، ، گوشت مرغ،پرندوں کا گوشت،گوشت جنگلی کبوتر،میتھی ،پالک، کلیجی،

 انڈے کی زردی،روغن بیضہ،دیسی انڈے کا سالن،گوشت بکرا ، اشیاء  جیسےچنے سیاہ،دال

 چنے،مسور ثابت،دال مسور، خشک روٹی،دیسی انڈے ابلے ہوئے،ٹماٹر،کریلے،

 پالک،کچنار،پیاز، لہسن،ساگ سرسوں، پکوڑے،سموسے،آم کا اچار،مغز اخروٹ،انگور

 ترش،انجیر ترش ،بھنے چنے،پستہ، قہوہ لونگ،دار چینی،روغن لونگ،کھجور،کشمش،

 چھوہارےکازیادہ استعمال کرنا، گوشت مرغ،پرندوں کا گوشت،گوشت جنگلی، کبوترمیتھی

 ،پالک، کلیجی، انڈے کی زردی،روغن بیضہ،دیسی انڈے کا سالن،گوشت بکرا  وغیرہ شامل

 ہے،اسی طرح حیض کے دنوں میں مباشرت کرنا اور اسقاط حمل اس کے اسباب میں شامل

 ہے-اس میں گرم اور خشک اشیاء کا استعمال چھوڑ دیاجائے۔کدو ،حلوہ

 کدو،مولی،گاجر،ٹینڈے،  کسٹرڈ،دودھ سے بنی سویاں،ساگودانہ کی کھیر،چاول  کی کھیر،برفی

 وغیرہ کا استعمال نہایت مفید ہے


علاج :

نسخہ1

زیرہ سیاہ۔20گرام

بادیان۔30گرام

گندھک آملہ سار۔30گرام

خوراک:سفوف بنالیں اور 1گرام سے 3گرام تک صبح دوپہر شام استعمال کریں۔

نسخہ2

بادیان۔ 30 گرام


ملٹھی۔30گرام


ہلدی۔30گرام

خوراک:سفوف بناکر نصف چائے والا چمچ صبح دوپہر شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

غذائی چارٹ لنک:        


https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.htm

 یوٹیوب ویڈیو لنک:

https://www.youtube.com/watch?v=RNSsISvYlhQ&t=9s

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے