Ticker

6/recent/ticker-posts

سرعت انزال(Premature Ejaculation)



https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/

                  سرعت انزال(Premature Ejaculation) 

سرعت ِانزال دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔سرعت  جس کے معنی جلدی کے ہیں اور انزال کے معنی کسی ٖچیز کے نیچے اترنے کے ہیں یعنی مادہ منویہ کاجلدی جلدی  وقت سے پہلے مردکےجسم سےخارج ہونا سرعت انزال کہلاتا ہے۔طبی اصطلاح میں مرد کے مادہ منویہ کاجنس مخالف کا خیال آتے ہی یا دخول کرتے ہی شہوت اور لذت  کے ساتھ جسم سےفوراً خارج ہوجانا سرعت انزال کہلاتا ہے۔بعض حکماء نے اس کی تعریف یوں کی ہےمرد کا عورت کے قریب جانے کے بعد جلدی فارغ ہوجانا سرعت انزال کہلاتا ہے-اس کو انگریزی میں Premature Ejaculation  کہتے ہیں۔
اسباب:جب انسان کے جگرLiverمیں تحریک یعنی تیزی ہوانسان کے مثانے کے غدی پردوں سوزش پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مثانے کے وہ پردے جو امساک کا کام کرتے ہیں  وہ اپنے کام کو صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے انسان اس موذی مرض کا شکار ہوجاتا ہے-اس کا ایک سبب دماغی کمزوری ہے۔بعض حکیم ا س کا سبب مثانے کی نالیوں کی کمزوری قرار دیتے ہیں-قبض بھی اس بیماری کا ایک سبب ہے۔اسی طرح معدہ  کی خرابی   کا بھی اس بیماری کا سبب ہوسکتی ہے-ان تمام اسباب کے ساتھ ساتھ آجکل کے دور میں اس کا ایک سبب فحش اور اخلاق   باختہ  لٹریچرز،تصاویر اورویڈیوز کا کثرت سے دیکھا جانا ہے۔بہت سےلوگ جو نارمل زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ان ویڈیوز کے دیکھنے کے بعد وہ صحیح طرح سے  حق زوجیت ادا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں اور  سرعت انزال  ،
ذکاوت حس اور بہت سی دیگر پیچیدہ  بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری کا علاج کرنے  اور مکمل صحت کے حصول میں کامیابی کے لئے ضروری ہے مریض کو اس عادت بد کو ترک کرنے پر آمادہ کیا جائے۔اگر مریض اس بری عادت کو نہیں چھوڑے گا تو علاج میں کامیابی کا حصول ناممکن ہوگا۔

علامات:      اس بیماری میں مریض کی نبض نہ بالکل اوپر محسوس ہوگی اور نہ ہی بالکل نیچے بلکہ یہ نبض پتلی ، تیز اوردرمیان میں محسوس ہوگی۔یہ بیماری غدی یعنی گرمی والے مزاج کی ہے۔یہ چونکہ جگر کی تحریک کی وجہ سے ہوتی ہے اس لئےعضلات میں تحلیل واقع ہوجاتی ہے اور دل کے اندر جتنے بھی اعضاء موجود ہوتے ہیں ان میں ضعف     پیدا ہوجاتا ہے  اورمردانہ کمزوری واقع ہوجاتی ہے۔اس سے ہمیں یقین ہوجاتا ہے کہ یہ سرعت انزال کا مریض ہے۔اس میں پیشاب زرد رنگ کا ہوتا ہےیاتو وہ سفیدی مائل زرد ہوگایا سرخی مائل زرد۔زبان زرد رنگ کی ہوگی  اور گھبراہٹ کا احساس ہوگا-اس مزاج کے حامل مریض کوبھوک کم لگتی ہے غصہ بار بار آتا ہے اور آنکھیں زرد ہوتی ہیں اس مریض کو شہوت آتی ہے لیکن فوراً ختم ہوجاتی ہے۔فرج کا مزاج غدی ہوتا ہے اور عضو تناسل کا مزاج خشک ہوتا ہے۔ہمارا یہ روز مرہ زندگی کا مشاہدہ ہے جب خشک شے کو گرم شے میں ڈالا جاتا ہے تو وہ پگھل جاتی ہے۔

خوراک:اس مریض کا علاج کرتے ہوئے تمام جگرکو تحریک دینے والی غذائیں بند کردیں مثلاًپالک ،میتھی ،بکرےکا گوشت  وغیرہ۔ریشہ پیدا کرنے والی غذائیں  مثلاً  کیلا،امرود، کدو،ٹینڈے،بیل والی توری ،بھنڈی ،اروی ،سری پائے کا گوشت استعمال کروائیں ۔سالن میں سفید زیرہ،کالی مرچ ڈالیں اور مکھن میں پکائیں-حلوہ کدو استعمال کروایا جائے-اس میں اعصابی غدی اور اعصابی عضلاتی غذائیں استعمال کروائیں۔

علاج:سرعت انزال کے لئے مندرجہ ذیل ادویات استعمال کروائی جاسکتی ہیں۔

نسخہ نمبر1

زیرہ سیاہ2تولہ:

گوند کیکر: 3تولہ

خشک دھنیا: 2تولہ

ریٹھا مغز سمیت : 1تولہ

خوراک :             سفوف بنا کر500 ملی گرام کا 1 کیپسول ہمراہ پانی۔وقت خاص کو بڑھانے کے لئے ایک گھنٹہ پہلے تین کیپسول کھلائیں۔20 دن سے زیادہ یہ نسخہ  استعمال نہ کریں۔

 

تودری سفید: 2تولہ

 زیرہ سفید: 2تول

 موصلی سفید: 2تولہ

 بیج بند: 2تولہ

 تالمکھانا: 2تولہ

بہمن سفید:2 تولہ

تمام اشیاء کو باریک پیس کر سفوف بنالیں۔خوراک1تولہ صبح وشام ہمراہ دودھ یا پانی


نسخہ نمبر3

چھلکا اسپغول: 2تولہ

زعفران: 1تولہ

سنگھاڑا: 2تولہ

کونپل برگد:2تولہ

ثعلب پنجہ: 2تولہ

موصلی سفید: 2تولہ

موصلی سیاہ: 2تولہ

ثعلب مصری: 2تولہ

خوراک:آدھی چمچ صبح و دوپہرو شام ہمراہ  دودھ ۔

نوٹ:دس دن زوجہ سے پرہیز۔


یوٹیوب ویڈیو لنک:                                                                                                                  https://www.youtube.com/watch?v=4wrtvUqUXRA&t=185s

................................................................................................................................



مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے

 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے
  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز
براۓ رابطہ
+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے