Ticker

6/recent/ticker-posts

ناسور،بھگندر،فسچولا(Fistula)

 

ناسور،بھگندر،فسچولا(Fistula)

                                                                                      Fistula Treatment

ناسور ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے۔اس کو بھگندر اور فسچولہ بھی کہتے ہیں۔اس کا انگلش میں نام  فسٹولا ہے۔یہ بھی بواسیر کی 

طرح پاخانے کے مقام پر ہوتا ہے۔یہ ایک بدبودار زخم ہوتا ہے۔اس کےزخم کی پہچان یہ ہےکہ اس کا منہ تنگ ہوتا ہے لیکن 

اندر سے یہ کھلا ہوتا ہے۔ بعض دفعہ اس کا  سوراخ باہر نہیں بنتا بلکہ یہ اندر کی طرف سوراخ بنالیتا ہے  اور اس سوراخ کی وجہ سے 

پیپ اور خون پاخانے کے ساتھ آنے لگتےہیں۔اور یہ قسم انتہائی مہلک ہے اور اس کو لاعلاج سمجھا جاتا ہے ۔یہ گرمی کی وجہ 

سے ہوتا ہے ۔یہ عام طور پر ان لوگوں میں ہوتا ہےجن کے مزاج گرم یعنی غدی ہوتے ہیں یا وہ ایسے ماحول میں کام کرتے ہیں 

جہاں آگ اور اس کی تپش زیادہ قریب ہوتی ہے جیسے تنور پرروٹیاں لگانے والے،اینٹوں کے بھٹوں پر کام  کرنے 

والےاورڈرائیور حضرات  اس بیماری کازیادہ شکار ہوتے ہیں ۔اسی طرح وہ لوگ جو  پاخانہ یعنی رفع حاجت کرنے کے بعد صحیح 

طرح مقعدیعنی پاخانہ والی جگہ کو نہیں دھوتے ان میں بھی یہ بیماری ہوجاتی ہے۔وہ لوگ جو آنتوں کی ٹی بی میں مبتلا ہوتے ہیں 

ان میں بھی یہ بیماری ہوسکتی ہے۔ اس  کےزخم سے خون اور پیپ نکلتی رہتی ہے۔عام طور پر اس میں کبھی کبھی درد محسوس ہوتا 

ہے لیکن جب یہ بدبودار پیپ اور گندے خون سے بھر جاتا ہے اس وقت  اس میں شدید درد ہوتا ہے ۔یہ درد اس وقت تک 

مسلسل ہوتا رہتا ہے جب تک یہ پک کر پھٹ نہ جائے۔جب پھٹ جائے تو پھر اس میں سے پیپ اور گندہ خون نکلنا شروع 

ہوجاتا ہے اور تکلیف میں کمی واقع ہوجا تی ہے۔جیسے جیسے گندہ مواد جسم سے خارج ہوتا ہے زخم ٹھیک ہوجاتا ہے۔کچھ عرصہ 

تک یہ زخم ٹھیک رہتا ہے۔پھر دوبارہ اس مقام پر پیپ اور گندہ مواد اکٹھا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور دوبارہ دردیں اور ٹیسیں 

جاگ جاتی ہیں اور پھر پک کر پھٹ جاتا ہے اور دوبارہ پیپ اور گندہ مواد بہنے لگتا ہے۔جب اس میں سے گندہ مواد مکمل طور پر 

خارج ہوجاتا ہے تو آہستہ آہستہ یہ زخم ٹھیک ہوجاتا ہے ۔پھوڑا بننے پھٹنے اورزخم کے ٹھیک ہونے کا یہ عمل جاری و ساری رہتا 

ہے۔یہ پھوڑا بننے پھٹنے اور ٹھیک ہونے کے بعد  دوبارہ بننےکے درمیان کا وقفہ بعض دفعہ چھ ماہ سے  لیکر  تین سال تک ہوسکتا 

ہے۔اگر اس وقفے کے بعد یہ پھوڑا بن جائے  تو اس پھوڑے کے دوبارہ بننے کا وقفہ دنوں تک آجاتا ہے۔یہ اکثر پاخانے کے 

مقام پر ہوتاہے  اسی وجہ سے لوگ اس کو بواسیر سمجھ لیتے ہیں۔ بواسیر خونی وبادی کے لئے مہکوں کا ہونا ضروری ہے اگر مہکے نہ 

ہوں تو وہ بواسیر نہیں ہوتا۔ناسور یا بھگندر میں مہکے نہیں ہوتے۔اس کا سوراخ باہر کی طرف بنتا ہے  اور عام طور پر یہ ایک ہوتا 

ہے اور بعض دفعہ باہر کی طرف دو سوراخ بھی بن جاتے ہیں ۔ میڈیکل طب یعنی ایلو پیتھی میں اس کی تشخیص کے لئے اینڈو 

اینل الٹرا ساؤنڈ کروایا جاتا ہے اور جو دوسرا طریقہ ہے اس کو MRI یعنی Magnetic resonance 

imagingکہتے ہیں۔اینڈو اینل الٹرا ساؤنڈ زیادہ تفصیل کے ساتھ ایک تصویری اوررپورٹ کی  شکل میں ہوتا ہے۔

میڈیکل  یعنی ایلو پیتھی میں اس کا علاج سرجری ہے۔لیکن حکماء حضرات زیادہ تر مریضوں کا علاج ادویات سے کرتے ہیں۔یہ 

ایک پیچیدہ بیماری ہے اس لئے اس کا علاج  کرنے اور مریض کے مکمل صحت یاب ہونے میں تقریباً  کم وبیش 1 ماہ کا عرصہ  درکار 

ہوتا ہے۔علاج میں کامیابی کے لئے صحیح تشخیص کا ہونا نہائیت ضروری ہے۔ اس مریض  کو پانچ اور چھ نمبر غذائیں استعمال 

کروائیں۔غذائی چارٹ کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔

نسخہ1

چھلکا ریٹھا۔50گرام

کرنجوہ۔50 گرام

طریقہ:سفوف بنالیں درمیانے کیپسول بھرلیں 2کیپسول  صبح شام استعمال کریں۔

نسخہ2

 سنڈھ 50گرام

نوشادر۔20گرام

کالی مرچ۔10گرام

سنامکی۔80 گرام

خوراک:سفوف بنالیں اور نصف تا 1 چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔

نسخہ3

سنڈھ۔50گرام

ملٹھی۔50 گرام

بادیان۔50گرام

ریوند خطائی۔150گرام

خوراک :سفوف بنالیں اور درمیانے کیپسول بھر لیں 2کیپسول صبح دوپہر شام استعمال کریں۔

نسخہ4

سنگ جراحت۔100گرام

پھٹکڑی سفید۔00گرام

دم الاخوین۔10گرام

گیرو۔10گرام

سندھور۔3گرام

طریقہ:سنگ جراحت اور پھٹکڑی کو کو باریک پیس لینا ہے اور اس میں سندھور ملالینا ہے۔ایک 

مٹی کی ہنڈیا لے لیں اور اس کے منہ پر ڈھکن رکھ کر اس پر مٹی کا لیپ کرلینا ہے اس کو 10کلو 

آپلوں یعنی گوبر کی پاتھیوں کی آگ دینی ہے۔جب آگ مکمل ہوجائے اس کو اتار لیں اور 

ٹھنڈا ہونے پر  اس کو پیس لیں اور اس میں گیرو اوردم الاخوین کو ڈال  کرخوب باریک پیس لیں 

خوراک 1تا4رتی صبح شام استعمال کریں۔

Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link sugar yotube: https://www.youtube.com/watch?v=AidcNX_A_L8&t=334s

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے