Ticker

6/recent/ticker-posts

کشمش کے فائدے

 

کشمش کے فائدے

سوگی کے فوائد:

آج ہم کشمش سوگی کے فوائد اور ان کے استعمال کے متعلق بات کریں گے۔کشمش کا مزاج 

خشک گرم ہوتا ہے۔ہمارے گھروں میں اور ہمارے ارد گرد معاشرے میں بہت سے عمر 

رسیدہ مردو خواتین موجود ہوتے ہیں۔یہ مردو خواتین جہاں دیگر بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں 

وہاں ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں جو نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے بچوں 

کے لئے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔جوں جوں عمر ڈھلتی جاتی ہے انسانی جسم میں حرارت کم 

ہوتی جاتی ہے اور سردی بڑھتی جاتی ہے۔سردی کے زیادہ بڑھ جانے سےجسم کی سختی کم ہوجاتی 

ہےاور پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں۔ بزرگوں میں چھوٹے پیشاب پر کنٹرول کم ہوجاتا ہے اور بل 

آخر پیشاب ان کے کپڑوں میں نکلنا شروع ہوجاتا ہےگھر کے دیگر افراد پیشاب کی بدبو کی وجہ 

سے ان کو نظر انداز کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور وہ  بزرگ بار بار اپنی ٹانگیں اور جسم کو دھوتے 

ہیں اور جسم کو بار بار دھونے سے سردی مزید بڑھتی جاتی ہے اور ساتھ تکلیف بھی بڑھتی جاتی 

ہے اور بعض دفعہ فالج کی شکایت ہوجاتی ہےیا وہ سردی کے بڑھنے سے چلنے پھرنے سے معزور 

ہوجاتے ہیں اور مسلسل لیٹے رہنے سے بیڈ سول بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ اگر ان میں شوگر 

کی بیماری نہ ہوتو کشمش،سوگی کے استعمال سے ان میں پیشاب کی تکلیف ٹھیک ہوجاتی ہے۔ 

میرے تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ جب بزرگوں کوکشمش،سوگی کے استعمال کا مشورہ دیاجاتا 

ہے تو ان کا جواب ہوتا کہ یہ تو بہت گرم ہوتی ہے ہمیں کہیں گرمی نہ ہوجائے۔ان کو بتایاجاتا 

ہے  کہ بڑھاپے میں جسم میں گرمی نہیں ہوتی بلکہ سردی کا غلبہ ہوجاتا ہے اور یہ بیماری  بھی 

سردی کی زیادتی کی وجہ سے ہے تو پھر وہ اس کو استعمال کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں۔پھر ایک 

اور مسئلہ سر اٹھالیتا ہے کہ قریبی لوگ بھی نا سمجھی میں ان کو گرمی سے ڈرا رہے ہوتے ہیں کہ یہ 

گرم ہوتی ہے اور گرمی ہو جائے گی۔ اس کو گرمی کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔جسم  میں گرمی کے 

بڑھنے سے سردی کم ہوجاتی ہے اور بیماری آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجاتی ہے۔ چھوٹی کشمش زیادہ 

فائدہ مند ہوتی ہے۔بزرگوں میں اس کی ابتدا تیس دانوں سے کریں اور پھر آہستہ آہستہ 

بڑھاتے جائیں اور اس کو صبح شام پچاس پچاس تک لے جائیں۔اس کے مسلسل استعمال سے 

چھوٹے پیشاب کا مسئلہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔اسی طرح  پانچ سے دس سال کی عمر وہ بچے جو بستر پر 

پیشاب کردیتے ہیں ان کو سات سے لیکر گیارہ دانے کشمش کےصبح شام  استعمال کروائیں انشاء 

اللہ تعالیٰ بستر پر پیشاب کرنا چھوڑ دیں گے۔اس کے علاوہ کشمش کو اور بھی بہت سی بیماریوں 

میں استعمال کیا جاسکتا ہے- کشمش میں پوٹاشیم اور کیلشیم پائے جاتے ہیں۔یہ معدے کی 

تیزابیت کو کم کرتےہیں۔اس کے استعمال سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ ذہنی تناؤ کو کم 

کرتی ہے۔ خون کی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس کا 

استعمال جسم میں بڑھے ہوئے مضر صحت کولیسٹرول   کوکم کرتا ہے ۔اس کا دودھ کے ساتھ 

استعمال  خون کی کمی کو دور کرتا ہے اس میں کیلشیم بھی بڑی مقدار میں موجود ہوتی ہے۔یہ 

ہڈیوں کو مضبوطی دیتی ہے۔ جسم کو قوت فراہم کرکے جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے اور اور 

جسم میں ہونے والی دردوں کا خاتمہ کرتی ہے۔یہ انسانی جلد کو سورج کی ان  شعاعوں کے مضر 

اثرات سے بچاتی ہیں جو کینسر کا باعث بنتی ہیں۔یہ جسم میں بلغم کی زیادتی کو کنٹرول کرتی ہے۔ 

انسانی جسم میں بڑھاپے کو اثرات کو روکتی ہے اور انسانی جلد کو ٹائیٹ رکھ کر اس کو جھریوں سے 

بچاتی ہے۔یہ مردانہ طاقت کا خزانہ ہے اور ضعف باہ  یعنی مردانہ کمزوری کوختم کرتی ہے۔یہ 

وقت سے پہلے بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہے اور بالوں کو گھنا کرتی ہے ،بالوں میں چمک 

پیدا کرتی ہے۔پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے۔اگر آپ تھکاوٹ کا شکار ہیں تو اس کا ستعمال آپ کی 

تھکاوٹ کو فورا دور کردیتا ہے اور آپ ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں۔صبح کے وقت گیارہ دانے 

دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ سارا دن ترو تازہ رہتےہیں اور تھکاوٹ سے محفوظ 

رہتے ہیں۔وہ لوگ جو جسمانی مشقت والا کام  کرتے ہیں کشمش کا استعمال ان کو تھکاوٹ سے 

محفوظ رکھتاہے۔اس میں تمام غذاؤں سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ مادے موجودہیں جو ماحولیاتی  

اثرات سےانسانی سیلز کو پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں اور انسانی جلد کو لٹکنے سے 

محفوظ رکھتے ہیں۔اس کا استعمال جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے اور 

اس کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، نقصان دہ جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔کشمش وزن کم 

کرنے میں بھی مدد  دیتی ہے۔کشمش میں پوٹاشیم اور میگنشیم کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی 

ہےجودوران حمل خواتین میں قےکا سبب بننے والی معدہ کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔وہ لوگ 

جو شوگر یعنی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں وہ اس کا استعمال نہ کریں۔اگرآپ کوئی بات ہم 

سے پوچھنا چاہیں یا کسی بیماری کے متعلق مشورہ کرنا چاہیں تو آپ ہمارے دیئے گئے نمبر پر رابطہ 

کرسکتے ہیں۔


Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link Sohanjna kay faidey yotube Link:https://www.youtube.com/watch?v=fSl8OtTmZrI

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link:https://www.youtube.com/watch?v=AqrYJn7yizI

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے



 طبی مشورے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



فروغ علم الطب و حکیمی نسخے



  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز



براۓ رابطہ



ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے