Ticker

6/recent/ticker-posts

تبخیر معدہ(Pyrosis )

تبخیر معدہ((Pyrosis 

                                                 تبخیر معدہ((Pait ki gas

اس بیماری میں پیٹ  سے گیس خارج نہیں ہوتی، پیٹ میں جمع ہوجاتی ہےاور پیٹ پھول جاتا ہے۔اگر پیٹ کو تھپ تپھایا جائے تو  اس میں سے عجیب آواز پیدا ہوتی ہے۔پیٹ کے پھول جانے کی  وجہ سے حکماء نے اس کا نام استسقائے طبلی رکھا ہے۔طبلی ڈھول کو کہتے ہیں۔چونکہ یہ بہت  زیادہ پھول جاتا ہے اس لئے اس کو ڈھول سے تشبیہ دی گئی ہے۔گیس کی زیادتی بہت زیادہ پریشان کن ثابت ہوتی ہے بعض دفعہ اس سے دل بھی گھبراتا ہے اور دماغ بھی متاثر ہوجاتا ہے۔اس سے ڈکار   بھی آتے ہیں اور بعض دفعہ ہچکی بھی شروع ہوجاتی ہے۔تبخیر معدہ, معدہ کے عضلاتی پردوں میں سوزش سے بھی ہوجاتا ہے اور غدی پردوں میں سوزش سے بھی ہوجاتا ہے اور اعصابی پردوں میں  سوزش سے بھی ہوجاتا ہے۔اس لئے اس کوتین اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔عضلاتی تبخیر معدہ،غدی تبخیر معدہ  اوراعصابی تبخیر معدہ ۔

تبخیر معدہ (خشکی)

یہ مسئلہ زیادہ  ترعضلاتی اعصابی  یعنی خشک سرد مزاج میں ہوتا ہے۔جب معدہ میں خشکی بڑھ جاتی ہے تو اس میں سوزش پیدا 

ہوجاتی ہے  اور تبخیر کا مئلہ ہوجاتا ہے۔اگر علامات کی بات کریں تواس میں زیادہ لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ  ان کے دماغ کو 

کوئی مسئلہ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے اس سے دماغ کے ٹشو بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہرنیا کا مسئلہ بھی ہوجاتا ہے۔۔ ۔

پیٹ میں ریاح یعنی گیس زیادہ ہوجاتی ہے۔تیزابیت بڑھ جاتی ہے،کھٹے ڈکار آتے  ہیں ۔منہ کا ذائقہ ترش  یعنی کھٹا ہوجاتا 

ہے۔۔اس مریض کو ٹھنڈی  اور خشک اشیاء سے پرہیز کروائیں اور 4،5غذا استعمال کروائیں۔غذائی چارٹ کا لنک نیچے 

 موجود ہے۔

نسخہ1

تریاق معدہ ۔

اجوائن۔100گرام

پودینہ۔50گرام

گندھ آملہ سار50رام

نسخہ2

غدی اعصابی ہاضم۔

ہلدی۔100گرام

زیرہ سفید۔ 100گرام

میٹھا سوڈھا۔100گرام

سنڈھ۔25گرام

نمک سیاہ۔25گرام

فلفل سیاہ۔12گرام

خور اک:سفوف بنالیں اور 250 ملی گرام کے کیپسول بھرلیں اور دو دوکیپسول صبح، دوپہر ,  شام استعمال کریں

تبخیر معدہ (گرمی)

یہ غدی عضلاتی یعنی گرم اور خشک مزاج میں ہوتی ہے ۔اس میں معدہ کے غدی سیلز میں سوزش ہوجاتی ہے۔اس میں بھی 

پیٹ میں گیسزاکٹھی ہوجاتی ہیں۔اور اس کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ گلے ،غذا کی نالی اور ہاتھ پاؤ ںمیں جلن ہوتی 

ہےاور پسینہ زیادہ آتا ہے۔گرمی بہت زیادہ لگتی ہے۔مریض کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کے دل دھڑکن تیز ہوگئی ہے اور اس 

کو گھبراہٹ  اور بے چینی محسوس ہوتی ہے۔وہ لوگ جو بہت زیادہ غصہ کرتے ہیں اور غمزدہ رہتے ہیں ان میں اس بیماری کے 

ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اس مزاج  کے مریض کے خون میں صفرا یعنی پیلاہٹ بڑھ جاتی ہے اورجگر میں گرمی 

بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔اس میں مریض کے پیشاب میں پیلاہٹ کے ساتھ ساتھ ہلکی سی سرخی بھی موجود ہوتی ہے۔پاخانہ نرم 

ہوتا ہے۔یہ تمام علامات آپ کو مزاج کے تعین میں مددگار ثابت ہونگی۔اس میں مریض کو 5،6 اور1نمبر غذا استعمال 

کروائیں۔

نسخہ1

اعصابی غدی ہاضم:

گل مدار تازہ۔50گرام

فلفل دراز۔ 100گرام

سنڈھ۔100گرام

نمک سانبر۔150 گرام

خوراک:سفوف بنالیں اور نصف سے ایک چائے والا چمچ صبح ،دوپہر ،شام استعمال کریں۔

نسخہ2

یہ حکیم صابر ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کا نسخہ ہے جو انہوں نے تبخیر معدہ گرمی کے لئے ترتیب دیا ہے۔

سجی کھار۔100گرام

سہاگہ۔200گرام

موٹی الائچی۔400گرام

خوراک:اس کو اچھی طرح پیس کرسفوف بنالیں نصف چائے والا چمچ صبح دوپہر شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

تبخیر معدہ( سردی)

اس میں پھیکی ڈکاریں آتی ہیں۔منہ کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔پیٹ میں سے گڑگڑ کی آوازیں آتی ہیں بہت زیادہ سستی چڑھی رہتی ہے۔جسم میں رطوبات کی زیادتی ہوتی ہے یعنی زیادہ ہوتی ہے۔ سردی  بہت محسوس ہوتی ہے۔چھوٹا پیشاب بہت زیادہ آتا ہے اور اس کا رنگ سفید ہوتاہے۔زبان پر سفیدی کی تہہ بن جاتی ہے۔اس مریض کو بہت زیادہ ڈر لگتا ہے ،وہمی ہوتاہےاور اس  پر موت کا خوف طاری رہتا ہے۔ جسم ڈھیلا  اور نرم ہوجاتا ہے ۔اور قوت باہ کم ہوجاتی ہے۔اس میں بھی معدے کے ٹشوز میں سوزش ہوتی ہے۔اس سے بعض دفعہ شوگر بھی ہوجاتی ہے۔اس میں پیٹ میں ہوا کا گولہ محسوس ہوتا ہے اور وہ اپنی جگہ بدلتا رہتا ہے۔کبھی پیٹ میں ایک جگہ محسوس ہوتا ہے اور کبھی پیٹ میں دوسری جگہ پر محسوس ہوتا ہے۔اس میں گھبراہٹ بہت زیادہ ہوتی ہے اور دل کی دھڑکن بھی ایب نارمل ہوتی ہے یعنی کبھی تیز اور کبھی سست ہوجاتی ہے ۔اس میں قوت حافظہ یعنی یاد رکھنی والی قوت کمزور ہوجاتی ہے اور نسیان یعنی بھولنے کی بیماری زیادہ ہوجاتی ہے اور کوئی چیز یاد نہیں رہتی ۔اس کو کٹھی ترش چیزیں استعمال کروائیں۔جیسے کھٹی لسی،اچار،شکنجبین وغیرہ ۔اس کو 2اور3 نمبرغذائیں استعمال کروائیں۔

نسخہ1

تخم پیاز۔ 50گرام

اناردانہ۔75گرام

رائی ۔75گرام

خوراک:سفوف بنالیں 1تا 2گرام صبح دوپہر شام استعمال کریں۔

نسخہ2

لونگ۔10گرام

دارچینی۔30گرام

جلوتری۔20 گرام

خوراک :سفوف بنالیں  خوراک نصف گرام سے  لے کر ایک گرام تک صبح شام استعمال کریں۔


Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link sugar yotube: https://www.youtube.com/watch?v=uZe2ovIdpRM

Youtube Video link :https://www.youtube.com/watch?v=ekXvDOEvVXM

Youtube video link: https://www.youtube.com/watch?v=BGNHJ8U_cJI&t=17s

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

 Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

 

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے