![]() |
درد گردہ(Renal colic) |
گردہ کا درد(Renal colic)
آج ہمارا موضوع درد گردہ Renal colicہے۔ درد گردہ اکثر گردہ میں موجود پتھریوں کی وجہ سے ہوتا
ہے۔ لیکن بعض دفعہ گردے کا الٹراساؤنڈ کروانے کے باوجود گردے میں پتھری موجود نہیں
ہوتی لیکن گردے میں درد ہورہا ہوتا ہے۔یہ درد ریح وا کا درد
ہوتاہے۔بعض دفعہ گردے میں سوزش و انفیکشن ہوجاتی ہے جس کی وجہ سےدرد ہوتا ہے۔گردے میں ہونے والا درد نہایت تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہوتا ہےاور
مریض تمام امور چھوڑ کر شدت درد سے بے چین ہوجاتا ہے اور کراہنا شروع کردیتا ہے
اور نیند مکمل طور پر اڑجاتی ہے۔یہ درد کمر کے جس مقام سے شروع ہوتا ہے
اس کو میڈیکل کی اصطلاح میں Costovertebral Angleکہتے ہیں ۔اگر یہ درد دائیں گردے میں ہے توپھر یہ درد پیچھے کمر سےشروع ہوکرآگے
کی طرف پیٹ میں دائیں طرف منتقل ہوجاتا
ہے۔یہاں سے یہ درد نیچے شرم گاہ تک پھیل جاتا ہے۔اگر یہ درد بائیں گردے میں ہے تو
یہ کمر سے شروع ہو کر پیٹ میں بائیں طرف
منتقل ہوجاتا ہے اور پھر نیچے شرم گاہ تک چلاجاتا ہے۔یہ درد شروع میں کچھ دیر ہوتا
ہےپھر رک جاتا ہے پھر ہوتا ہے اور کچھ دیر
بعد رک جاتا ہے۔ لیکن کچھ وقت کے بعد یہ
درد مستقل ہونا شروع ہوجاتا ہے اور شدت اختیار کرلیتا ہے اور ناقابل برداشت ہوجاتا
ہے۔اگردرد ریح کی وجہ سے ہورہا ہو تو اس درد کی جگہ کا تعین مشکل ہوجاتاہے ۔کبھی
درد ایک پرجگہ ہوتا ہے اور کبھی دوسری جگہ
پر ہوتا ہے یعنی جہاں جہاں ہوا گھومتی ہے وہاں وہاں درد چلاجاتا ہے۔اگر طبی یعنی حکمت کے نقطہ نظر سے بات کی
جائے تو درد گردہ زیادہ تر عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد مزاج میں ہوتا ہے اور بعض دفعہ اعصابی غدی
یعنی تر گرم مزاج میں بھی ہوتا ہے۔وہ لوگ جو بڑا گوشت،چاول،دالیں،انڈے،ٹماٹر اور
خشک اور بادی اشیاء کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں یہ بیماری زیادہ ہوتی ہے۔یہ
لوگ ان اشیاء کا استعمال فوری طور پر روک دیں۔جو نسخہ میں بیان کرنے لگا ہوں وہ
ہماراآزمودہ نسخہ ہے۔گردہ میں درد خواہ پتھری کی وجہ سےہو ،ریح وا کی وجہ سے ہو یا انفیکشن یا سوزش گردہ کی وجہ سے ہویہ نسخہ
بہت موؤثر ہے اور ایک دو دفعہ دوا کھانے سےہرقسم کا درد گردہ رک جاتا ہے اور کچھ وقت
استعمال کرنے سےمریض مکمل طورپر صحت یاب ہوجاتا ہے ۔ وہ خاندان جن میں یہ بیماری
موروثی یعنی خاندانی ہوتی ہے وہ اس دوا
کو بنا کر گھر میں رکھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ مند ثابت ہوگی ۔نسخہ نوٹ
فرمالیں۔
علاج:
نسخہ1
جوکھار۔50گرام
پپڑیاکھار۔25گرام
نوشادر ٹھیکری۔25گرام
نمک سیاہ۔25گرام
قلمی شورہ۔100گرام
پھٹکڑی سفید۔25گرام
اجوائین خراسانی۔25گرام
سہاگہ۔25گرام
سنگ یہود۔100گرام
گندھک آملہ سار۔25گرام
سنگ سرماہی۔100گرام
چار مغذ۔25گرام
تخم کلتھ۔100گرام
گوکھڑو۔100گرام
پوٹاشیم برومائیڈ۔50گرام
خوراک:
گندھک کے علاوہ تمام ادویات کا سفوف بنالیں اور گندھک کو علیحدہ پیس کر اس میں ملا لیں۔ایک چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔
Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html
Video link Darde Gurdah yotube:https://www.youtube.com/watch?v=iBtoFpstz6Y&t=307s
Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr
Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/
Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA
LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic
مجرب و آزمودہ نسخہ جات خواتین و مرد حضرات کے لیے
طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فروغ علم الطب و حکیمی نسخے
سّید ہربل کلینک قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز
براۓ رابطہ
ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر
0 تبصرے