Ticker

6/recent/ticker-posts

(Peptic Ulcer)السر معدہ

 


(Peptic Ulcer)السر معدہ


آنتوں کا السر۔السر معدہ

 السر معدہ سے مراد وہ بیماری ہے جس  میں معدہ میں  زخم  ہوجاتے ہیں ۔یہ عضلاتی اعصابی 

مزاج کا مرض ہے۔اس کو ایلو پیتھی میں پیپٹک السر کہتے ہیں۔ایلوپیتھی میں  اس کی تشخیص کے 

لئے گیسٹرو سکوپی کی جاتی ہے ۔یہ جسم میں خشکی اور تیزابیت کے بڑھ جانے سے ہوتا ہے۔

جسم میں تیزابیت اور خشکی کا بڑھ جانا حرارت کی کمی سے ہوتا ہے کیوں کہ حرارت خشکی کو 

توازن میں رکھتی ہے۔جسم میں خشکی اور تیزابیت کے بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ  سے 

تیزابیت کا توازن خراب ہوجاتا ہے۔ نظام انہضام یعنی خوراک کے ہضم کرنے کے نظام میں 

خوارک کو گلانے کے لئےاس پر  معدہ کے اندر  تیزاب ڈالا  جاتا ہے  ۔اگر تیزابیت معدہ میں 

پہلے  سے موجود ہو تو خوراک موجود نہ ہونے  کے وقت وہ معدہ  کے اندر والی سائیڈ میں  موجود  وہ

جھلی یا سیلز جن کو اللہ تعالیٰ نے معدے کو ہضم ہونے اور تیزاب سے زخمی ہونے سے بچانے 

کے لئے  رکھا ہوتا ہے ان کو  نقصان پہنچا نا شروع  ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے السر معدہ کی 

بیماری لاحق ہوجاتی ہے بعض دفعہ  اس بیماری کی شدت میں یہ معدہ کو پنکچر بھی کردیتا ہے   اور 

معدہ پھٹ جاتا ہے۔اس میں ڈکار بہت زیادہ آتے ہیں۔اور بعض دفعہ الٹی بھی آجاتی ہے اور 

کبھی  کبھی ساتھ خون بھی ہوتا ہے اور بعض دفعہ پاخانے میں بھی خون کے ذرات اور پس سیل 

پائے جاتے ہیں۔خوراک جب معدہ سے نکل کر آنتوں میں آتی ہے تو وہاں پر تیزابیت کو 

کنٹرول کرنے کے لئے اس پر صفرا یعنی پیلی رطوبت  ڈالی جاتی ہے۔اگر جگر میں  کمزوری کی وجہ 

سے جسم میں حرارت کم ہوجائے تو جسم میں صفرا یعنی پیلے مادے کی کمی کی وجہ سے تیزابیت 

بڑھ جاتی ہے اور گیس کا زیادہ اخراج شروع ہوجاتا ہے ۔یہ السر معدہ کے علاوہ  معدہ سے 

متصل آنت میں بھی ہوسکتا ہے۔اس  کے علاج سے پہلے  یہ بات اچھی طرح ذہن  نشین کرلیں 

کہ اگر السر معدہ ہوگا تو کھانا کھانے کے بعد کچھ دیرتک درد میں کمی ہوجائے گی لیکن بعد میں 

اس درد  کی شدت دوبارہ لوٹ آئے گی۔یہ درد بعض دفعہ کمر میں بھی محسوس ہوتا ہے اور معدہ 

دبانے سے بھی درد کا احساس ہوتا ہے۔اس میں ڈکاریں بھی آتی ہیں اور الٹے بھی آجاتی ہے  

اور بعض دفعہ اس کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔اگرچھوٹی آنت کا السر ہو تواس میں  بھی خون 

کی الٹی آتی ہے پیٹ میں در  ہوتا ہے پاخانے کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اس میں خون کی کمی بھی 

ہوجاتی ہے۔ اس میں کھٹی ڈکاریں  آتی ہیں  اور کھانا کھانے کے دو سے تین گھنٹے بعد درد کا 

احساس ہوتا ہے ۔اگر اس کے اسباب کی بات کی جائےتویہ مرض ہمارےکھانے پینے  میں بے 

اعتدالی سے پیدا ہوتا ہے۔وہ لوگ جو فاسٹ فوڈز پیزا ،برگر، شوارما وغیرہ بڑے شوق سے 

کھاتے ہیں ان میں اس بیماری کے ہونے کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔اسی طرح وہ لوگ جو ہوٹلنگ 

کے بہت زیادہ  شوقین ہوتے ہیں ان میں بھی السر معدہ کی بیماری ہوجاتی ہے۔وہ لوگ جو چٹ 

پٹی  مصالحے دار اشیاء   اور کڑاہی گوشت وغیرہ کا شوق رکھتے ہیں ان میں یہ بیماری زیادہ ہوتی 

ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو تکہ بوٹی ،ملائی بوٹی،سیخ کباب،شامی کباب وغیرہ کے شوقین ہوتے 

ہیں ان کو یہ بیماری زیادہ ہوتی ہے۔کولڈ ڈرنک  خاص طور پر  کاربونیٹڈ ڈرنک  جیسےبوتل چاہے  وہ 

مقامی ہو یا امپورٹڈ ہو وہ اس کا سبب بن رہے ہیں۔اسی طرح انرجی ڈرنک  جن کی بہت زیادہ 

تشہیر کی جاتی ہے اور ان کو طاقت کا خزانہ دکھایا جاتا ہے وہ بھی اس کے اسباب میں شامل ہیں ۔

اسی طرح  خشک اشیاء جیسے چنے ،کریلے، پکوڑے آلو سے بنی اشیاء، بادی چیزوں  کے زیادہ 

استعمال سے یہ بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔ترش اشیاہ جیسے لسی،دہی ،چائےاور اس سے ملتی جلتی 

اشیاء بھی  السر معدہ کا سبب بن جاتی ہیں۔وہ لوگ جو جنسی  یعنی ٹائم بڑھانے والی ادویات اور 

دیگر دوسری ادویات جیسے  اینٹی بائیوٹیک ،سٹیرائیڈاور پین کلر ایسپرین اور ڈسپرین  اور نشہ آور 

کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں ان میں  بھی یہ بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔اسی طرح بچوں میں 

پاپڑ ،سلانٹیوں،چپس، چورن ،چٹنیوں وغیرہ کے استعمال  سے بھی السر معدہ کا مرض لاحق 

ہوجاتا ہے۔اس بیماری کا علاج جگر میں تیزی پیدا کرنے سے ہوگا۔کیوں کہ جگر جسم میں صفرا 

پیدا کرتا ہے اور صفرا تیزابیت کو کنٹرول کرتا ہے۔اس میں تیزابیت پیدا کر نے والی تمام 

چیزوں کو روک دیں اور 5،6،1 اور نمبر غذائیں استعمال کروائیں۔غذائی چارٹ کا لنک 

نیچے  موجود ہے۔


علاج:

نسخہ1

اکسیر بادیان

ملٹھی۔80گرام

بادیان ۔80گرام

ہلدی۔80گرام

خوراک:سفوف بنالیں اور250 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں 1تا 2کیپسول صبح،دوپہر ، شام 

استعمال کریں۔نسخہ نمبر2 نوٹ فرمالیں۔


نسخہ2


تریاق معدہ۔

اجوائن ۔100گرام

پودینہ۔50گرام

گندھک آملہ سار۔50گرام

خوراک:سفوف بنالیں اور ایک چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔

 


Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Youtube Video link: https://www.youtube.com/watch?v=YtMG5ZVarbI&t=302s

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtu Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے