Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈپریشن(Depression)

ڈپریشن(Depression)

ڈپریشن(Anxiety)

ڈپریشن ایک ذہنی بیماری ہے کسی بھی بیماری کے ہونے میں بہت سے عوامل  ہوتے ہیں ۔یہ 

عوامل اندرونی بھی ہوسکتے ہیں اور بیرونی بھی ۔ ڈپریشن میں ذہنی دباؤ کا تعلق پاسٹ یعنی ماضی 

میں وقوع پزیر ہونے والےواقعات سے ہوتاہے ۔مثال کے طور پر کسی  دوست یا پیارے کے 

بچھڑ جانے یا بےوفائی  کرنے  یا کسی قریبی شخصیت کےدنیاسےچلے جانے کی وجہ سے ذہنی  

صدمے اور دباؤ کا شکار ہوجانا اور اس کو مستقل طورپر اپنے اوپر طاری کرلینا یہ ڈپریشن ہے-

اس میں مریض اداس رہتا ہے۔ہر وقت  پریشان رہتا ہے۔گھبراہٹ اور بے چینی بھی محسوس 

کرتا ہے۔دل تیز تیز دھڑکنا شروع کردیتا ہے۔بعض دفعہ ہاتھ پاؤں بھی کانپنا شروع ہوجاتے 

ہیں۔کوئی بھی کام دل جمعی سے نہیں کرسکتا اور  بیزار رہتا ہے۔وہ شخص ایسی محفلوں اور ایسی  

جگہوں سے دور بھاگتا ہے جہاں اسے ڈپریشن محسوس ہو ۔ نتیجہ کے طور پر وہ بالکل تنہا اور اکیلا 

ہوجاتا ہے۔ وہ دکھی گانے وغیرہ سنتا ہے اور درد بھری شاعری میں دلچسپی لینا شروع کردیتا ہے 

اور یہ تنہائی  ،اکیلا پن   اور دکھی شعرو شاعری اس کی مایوسیوں اور بے چینیوں   کو اور زیادہ بڑھا 

دیتے ہیں۔ اس کی نیند کم ہوجاتی ہے اوروہ اپنی روز مرہ کی ذمہ داریوں سے بھاگنا شروع ہوجاتا 

ہے اپنی جابز وغیرہ میں دلچسپی لینا چھوڑ دیتا ہے اور اس میں قوت فیصلہ کمزور ہوجاتی ہے اور وہ 

صحیح فیصلہ نہیں کرپاتابعض دفعہ انتہائی اقدم کے وہ متعلق سوچنا شروع کردیتا ہے اور بعض 

دفعہ اس کو کرگزرتا ہے۔یہ کیفیت اس کے معدے کو ساتھ اس کے دماغ کو بھی متاثر کرتی 

ہے۔بھوک کم ہوجاتی ہے۔ہروقت کھویا کھویا رہتا ہے۔بعض دفعہ دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی 

ہےاور  مریض انتہائی مایوسی  اور نا امید ی کا شکارہوجاتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ   وہ ان 

مصیبتوں اور تکالیف سے کبھی نہیں نکل سکے گا۔اگر طبی نکتہ نظر سے بات کی جائے یہ تو بیماری 

دماغ کے ٹشوز یا خلیات میں سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس بیماری کو مزاج کے لحاظ سے تین 

اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ ڈپریشن غدی،ڈپریشن عضلاتی  اور ڈپریشن اعصابی۔ہم ان کو 

باری باری بیان کرتے ہیں۔

ڈپریشن  غدی :یہ بیماری زیادہ تر گرم مزاج لوگوں میں ہوتی ہے۔ان میں پیشاب جلتا ہے۔پیشاب کا رنگ پیلا ہوتا ہے۔ سینے پر جلن ہوتی ہے۔گرمی بہت زیادہ لگتی ہے۔غصہ بہت زیادہ آتا ہے۔ یہ لوگ گرم غذائیں بند کردیں مولی،گاجر،ٹینڈے،شلجم،کدو،گھیا توری، کالی مرچ، ہلدی۔ادھرک، لہسن،مونگ کی دال وغیرہ استعمال کریں۔پھلوں میں،ناشپاتی،لیچی، امرود،گرما، سردااستعمال کریں۔

علاج:

نسخہ 1

صندل سفید۔50گرام

چھوٹی چندن۔100گرام

کشنیز ۔50گرام

کالی مرچ۔50گرام

خوراک:سفوف بنالیں نصف گرام سے ایک گرام تک صبح ،شام استعمال کریں۔

اعصابی ڈپریشن: ڈپریشن کی دوسری قسم اعصابی عضلاتی یعنی  ترسرد مزاج لوگوں میں ہونے والی  ڈپریشن ہے۔یہ لوگ بہت زیادہ ڈرے ہوتے ہیں  اور ان پر خوف کی کیفیت طاری رہتی ہے۔ کبھی رونا شروع کردیتے ہیں۔سستی چڑی رہتی ہے اور  لیٹے رہتے ہیں۔پیشاب کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ پیشاب بہت زیادہ اور بار بار آتا ہے ۔ان کو سرد غذائیں مکمل طور پر بند کردیں اور خشک غذائیں جیسےاچار،چٹنیاں،چنے،بھنے چنے، کریلے،فالسہ آلو بخارا،جامن،دہی بھلے،رائتہ وغیرہ استعمال  کروائیں۔غذائی چارٹ میں سے 2اور 3 نمبر غذائیں استعمال کریں۔

علاج :

نسخہ2

دار چینی۔30گرام

جاوتری۔20گرام

لونگ۔10گرام

خوراک:سفوف بنالیں اور 4رتی تا1ماشہ استعمال کریں

عضلاتی ڈپریشن:خشکی سے ہونے والی ڈپریشن کی بات کریں تو یہ خشک گرم یعنی عضلاتی غدی مزاج میں ہوتی ہے۔یہ لوگ بہت زیادہ جھگڑالوں ہوتے ہیں بات بات پر الجھتے رہتے ہیں اور بعض دفعہ چیزیں اٹھا کر پھینک دیتے ہیں۔چیزوں کو توڑدیتے ہیں بچوں کو مارتےپیٹتے ہیں۔ان میں خشکی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ پیشاب کا  رنگ سرخی مائل پیلا ہوتا ہے۔ان کو تمام خشک غذائیں بند کروادیں ۔ اور گرم غذائیں جیسے بکرے کا  گوشت،دیسی مرغ کا گوشت،میتھی، بکرے کی کلیجی،انڈے کی زردی  اور آم  شیریں استعمال کروائیں۔4 اور 5 نمبر غذائیں  استعمال کروائیں غذائی چارٹ کا لنک نیچےموجود ہے۔

علاج:

نسخہ1

گندھک آملہ سار۔50گرام

پودینہ۔50گرام

اجوائن۔100گرام

خوراک:سفوف بنالیں نصف چمچ صبح ،دوپہر ،شام استعمال کریں۔

 

Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link sugar yotube: https://www.youtube.com/watch?v=AidcNX_A_L8&t=334s

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے