Ticker

6/recent/ticker-posts

پتھری گردہ(Kidney stones

 

پتھری گردہ(Kidney stones)

پتھری گردہ(Kidney Problem)

 انسانی جسم میں گردوں کامقام  اور ان کے افعال نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔یہ تعداد میں دو ہوتے ہیں  اور ان کے اوپر ایک سفید رنگ کی جھلی ہوتی ہے جس کو گردہ کا غلاف  Renal capsulesکہتے ہیں۔ہرگردے کاوزن تقریباً150گرام ہوتا ہے۔دائیاں گردہ بائیں گردے کی نسبت تھوڑا سا اوپر ہوتا ہے۔انسانی گردے  تقریباً ایک دن میں1700 لیٹرخون فلٹر یعنی صاف کرتے ہیں۔اور کچھ فضلہ پیشاب کی صورت میں خارج کرتے ہیں۔گردوں کے اندر باریک نالیوں کے جال پر مشتمل ایک مکمل سسٹم موجود ہوتا ہے جو جسم کے لئے ضروری  معدنیات، گلوکوز،شکر اور دوسری ضروری چیزوں کو اپنے اندر جزب کر لیتی ہیں اور تقریباً نصف گیلن کی شرح سے پانی اور فضلات کوخارج کردیتی ہیں ۔گردے جن فضلات کو جسم سے خارج کرتے ہیں ان میں یورک ایسڈ،یوریا،کریٹی نن ،یوریٹس،فاسفیٹس اورہپورک ایسڈ وغیرہ شامل ہیں ۔اگر گردے صحیح طور پر اپنے افعال سرانجام دے رہے ہوں توخون فاسد مادوں سے مکمل طور پر پاک ہوتا ہے۔ جب پیشاب میں ریت آرہی ہو یا چھوٹے چھوٹے  کنکر آرہے ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ  گردے اپنا کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے رہے اور وہ پیشاب کو صحیح طرح فلٹر نہیں کررہےاور وہ متاثر ہیں۔


پتھریاں گردہ عضلاتی:

پتھریاں  زیادہ تر عضلاتی مزاج میں بنتی ہے۔یہ عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد اور عضلاتی غدی یعنی خشک گرم مزاج بنتی ہیں۔ یہ پتھریاں بہت سخت  اور نوکیلی ہوتی ہے اور اس کا درد ایسے ہوتا ہے جیسے کوئی نوکیلی چیز چبھنے سے ہوتا ہے۔یہ پتھریاں بہت مشکل سے ٹوٹتی ہیں۔یہ پروٹین کے صحیح طورپر ہضم نہ ہونے سے بنتی ہیں اور یہ یورک ایسڈ سے بنی ہوتی ہیں۔وہ لوگ جو بڑے گوشت   کھانے کے بہت شوقین ہوتے ہیں ان میں پتھریوں کے بننے کی شرح  دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ ۔اس میں اگر مریض کی نبض کا معائنہ کیاجائے تو نبض بالکل اوپر ہوتی ہےسخت ہوتی ہے اور رفتار میں تیز اور لمبائی میں دوسےتین انگلی تک ہوتی ہے۔قارورہ یعنی پیشاب کا رنگ  سرخی مائل اور بعض دفعہ سرخی کے ساتھ ہلکا پیلا رنگ بھی ہوتا ہے۔منہ کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔کھٹے دکار آتے ہیں پیٹ  بہت زیادہ سخت ہوتا ہے ۔سر اکثر گرم ہوتا ہے۔جلد کی رنگت پر سیاہی غالب ہوتی ہے اور نیند کم آتی ہے-پیٹ گیس سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ لوگ  بڑاگوشت،کریلے،چنے،دال، مسور،کالےچنے،کڑھی،پکوڑے،فالسہ،سیب،املی،آلوبخارہ ،لسی اور چٹنیاں استعمال نہ کریں۔یہ لوگ چار نمبر یعنی گرم خشک  اور پانچ نمبر یعنی گرم تر غذائیں استعمال کریں۔غذائی چارٹ کا لنک نیچے  موجود ہے۔

علاج:

نسخہ1

 

اجوائن۔100گرام

پودینہ۔50گرام

گندھک آملہ سار۔50گرام

خوراک:اس کو پیس کر سفوف بنالیں۔نصف تا 1چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔


نسخہ 2

سنڈھ۔50گرام

نوشادر۔20گرام

کالی مرچ۔10گرام

سنامکی۔80گرام

خوراک:سفوف بنالیں نصف تا 1چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔


نسخہ3

نوشادر۔200گرام

پھٹکری۔200گرام

قلمی شورہ۔200گرام

خرگوش۔1عدد

  خوراک:

پہلے تینوں ادویات کو باریک پیس  کر چھلنی سے چھان لیں۔پھر خرگوش کوذبح کرکے 

آنتیں اور اور اوجھری نکال دیں۔تینوں ادویات کو اس خرگوش کے پیٹ میں رکھ کرسوئی کے 

ساتھ دھاگے سے سی کر اس کو مٹی کی ہانڈی میں ڈال کر مٹی کی پلیٹ سے منہ بند کرکے پلیٹ کی 

سائیڈوں پر مٹی لگادیں   اور ایک من آپلوں کی آگ دیں۔اگلے دن ٹھنڈا ہونے پر  اس کو 

ہانڈی میں سے نکال کر پیس لیں  ۔اس کی خوراک 2چاول کے برابر صبح مکھن یا بالائی میں ڈال 

کرنہار منہ  استعمال کریں۔

پتھریاں گردہ غدی: یہ پتھریاں ان لوگوں میں بنتی ہیں جن کا مزاج گرم ہوتا ہے۔اگر گردوں میں ریت یا پتھری موجود ہوتو پیشاب جلن کے ساتھ آتا ہے اور درد کی ٹیسیں بھی اٹھتی ہیں۔گردہ والی جگہ پر درد کا احساس ہوتا ہے  اور بہت تکلیف ہوتی ہے۔زیادہ بھاگ دوڑ کرنے سے درد کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اگر پتھری کا سائز چھوٹا ہوتو تکلیف کم ہوتی ہے اور اگر پتھری کا سائز بڑاہو تو انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت درد ہوتا ہے اور بعض دفعہ شدت تکلیف سے مریض بےہوش ہوجاتا ہے۔یہ درد گردہ والی جگہ سے لیکر شرمگاہ کے نیچے والی جگہ تک ہوتا ہے۔بعض دفعہ پیشاب میں خون بھی آنے لگتاہے اور کبھی پیپ بھی آجاتی ہے۔اس میں پیشاب تھوڑی تھوڑی دیر بعد آتا ہے اور بعض دفعہ رک رک کر آتا ہے۔ ہاتھ  پاؤں میں جلن ہوتی ہے ۔ پیشاب کا رنگ زرد ہوتا ہے اور پیشاب جل کر آتا ہے۔ منہ کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔گلے،سینےاور غذاکی نالی میں  جلن ہوتی ہے،-پیٹ میں درد اور مروڑ ہوتےہے ۔غصہ بہت زیادہ آتا ہے۔منہ خشک رہتا ہے اورپیاس  بہت زیادہ لگتی ہے۔ اگر  اس میں مریض کی نبض کا معائنہ کیا جائے تو اس کی نبض نہ تو بالکل اوپر ہوتی ہے اور نہ ہی بالکل نیچے ہوتی  بلکہ درمیان میں ہوتی ہے یہ نبض مقدار میں طویل ،تنگ اور رفتار میں درمیانی ہوتی ہے۔اس میں گرم خشک غذائیں مکمل طور پر بند کردیں چار اور پانچ  نمبر غذائیں استعمال کروائیں۔غذائی چارٹ کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔نسخہ نوٹ فرمالیں۔یہ نسخہ انتہائی آزمودہ اور مؤثر نسخہ ہے ۔

علاج:

نسخہ 1

جوکھار۔50گرام

پپڑیاکھار۔25گرام

نوشادر ٹھیکری۔25گرام

نمک سیاہ۔25گرام

قلمی شورہ۔100گرام

پھٹکڑی سفید۔25گرام

اجوائین خراسانی۔25گرام

سہاگہ۔25گرام

سنگ یہود۔100گرام

گندھک آملہ سار۔25گرام

سنگ سرماہی۔100گرام

چار مغذ۔25گرام

تخم کلتھ۔100گرام

گوکھڑو۔100گرام

پوٹاشیم برومائیڈ۔50گرام

خوراک:گندھک کے علاوہ تمام  ادویات کا سفوف بنالیں اور گندھک کو علیحدہ پیسیں  اس میں 

مکس کرلیں۔ایک چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔


نسخہ 2

تخم کلتھ۔50گرام

خوراک:اس کا پاؤڈر بنالیں اور ایک چائے والا چمچ صبح،دوپہر،شام استعمال کریں


Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link Pthri Gurda yotube: https://www.youtube.com/watch?v=hrCAuYfuqYk&t=9s

Link 2: https://www.youtube.com/watch?v=gbV0zyV3J2s


Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے



 طبی مشورے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



فروغ علم الطب و حکیمی نسخے



  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز



براۓ رابطہ



ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے