Ticker

6/recent/ticker-posts

درد معدہ(وجع المعدہ) Stomach pain

درد معدہ(وجع المعدہ) Stomach pain

پیٹ میں درد کی وجوہات اورعلاج

(Abdominal Pain)

درد معدہ کی تین اقسام ہیں:

1-اعصابی


2-عضلاتی


3۔غدی

اعصابی درد معدہ:

اس میں مریض کی نبض بالکل نیچے یعنی گہرائی میں ہوتی ہے-اعصابی درد معدہ  ٹھنڈی تاثیر والی

 چیزیں یعنی بادی چیزوں کےمسلسل استعمال کرنےیا سردعلاقوں میں رہنے کی وجہ سے معدہ

 کے اعصابی پردوں میں سوزش پیدا ہوجانے سے ہوتا ہے-اس میں بلڈ پریشر لوہوجاتا ہے۔

اٹھتے بیٹھتے وقت سر چکر اتا ہے۔ٹانگوں میں درد کا احساس ہوتا ہے۔سستی بہت زیادہ ہوجاتی

 ہے۔اس مزاج کے لوگ اکیلے رہنا پسند کرتےہیں۔ان لوگوں کے جسم میں سردی

 بڑھنےسے مختلف مقامات سے رطوبات خارج ہوناشروع ہوجاتی ہیں۔ جیسےمنہ سے  رالیں

 بہناوغیرہ۔اسی طرح بچیوں میں لیکوریا کی بیماری ہوجاتی ہے۔بچے ، بوڑھے اور نوجوان جریان

 کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں-متلی محسوس ہوتی ہے ،بعض دفعہ الٹی آجاتی ہےاورسردرد

 ہوتا ہے۔پیٹ میں سے گڑ گڑ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں -اس مریض کا رونے کو بہت دل کرتا

 ہے اور ہر وقت موت کا خوف طاری رہتا ہے۔اس میں مریض کےپیشاب کا رنگ سفیدہوتا

 ہے اور بار بار آتاہے۔منہ میں چھالےبن جاتے ہیں،بھوک نہیں لگتی اور بعض دفعہ بھوک کا

 احساس شدید ہوتا ہے لیکن روٹی کو دیکھتے ہی ختم ہوجاتا ہے۔اور غذا ٹھیک طرح سے ہضم

 نہیں ہوتی۔معدہ کے اندر ایک سفیدی کی تہہ بن جاتی ہے-ان علامات میں سے کچھ علامتیں

 کسی مریض میں پائی جائیں تو اس کا درد معدہ اعصابی ہوگا-بعض غذاؤوں

 مثلاًکدو،ٹینڈے،اروی، توری شلجم،پیٹھا، گاجر ،مولی اور دودھ سے بنی اشیاء اس درد کو کبھی

 بڑھادیتی ہیں اوربعض دفعہ کم کردیتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ معدے میں سردی پہلے ہی

 بہت زیادہ ہے اور یہ غذائیں سردی کو اور زیادہ بڑھادیتی ہیں جس سے معدے کے پردوں میں

 سوزش اور بڑھ جاتی ہے۔اس مریض کے لئے انڈا،گوشت،میتھی، پالک،ساگ، بینگن،کریلا

 اور گرم مصالحوں کا استعمال مفید ہے-اس مریض کو 2 اور3 نمبر غذائیں استعمال کروائیں-


غذائی چارٹ کا لنک:          https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html


علاج:

نسخہ1

ملین عضلاتی اعصابی

کرنجوہ۔5تولہ

 آملہ۔5تولہ

پھٹکڑی بریاں۔10تولہ

ہلیلہ  سیاہ بریاں۔10تولہ

طریقہ:

آگ جلا کرتوے یا کسی اور برتن کواس کے اوپر رکھ دیں اور پھٹکڑی کو اس پر ڈال دیں۔

پھٹکڑی جب پھول جائے تو وہ بریاں ہوجائے گی۔اسی طرح ہلیلہ کو توے پر دیسی گھی یا کوئی بھی

 گھی ڈال سرخ کرلیں-اب تمام ادویات کو کوٹ کر سفوف بنالیں اور 500mgکے کیپسول

 بھرلیں، 2 کیپسول صبح ،دوپہر،شام-


نسخہ نمبر 2

شدید عضلاتی غدی


لونگ ۔10گرام


دار چینی۔30گرام


جلوتری۔20گرام


خوراک:


سفوف بنا کر 1تا2 ماشہ صبح،دوپہر،شام


درد معدہ عضلاتی:


کسی بھی بیماری کے آنے میں دو طرح کے عوامل ہوتے ہیں۔وہ عوامل جس کے ہم براہ راست

 ذمہ دار ہوتے ہیں اور وہ عوامل جن کے ہونے میں بلواسطہ  یا بلاواسطہ ہمارا کردار بہت کم ہوتا

 ہے یا ہوتا ہی نہیں۔معدہ کا کینسر درد معدہ کی انتہائی آخری اور خطرناک صورت ہے۔اس

 بیماری کی ابتدائی صورت درد معدہ ہے۔وہ لوگ جوخشک اثر رکھنے والی غذاؤوں بڑا

 گوشت،کریلے،چنے،دال مسور،کالےچنے،کڑھی،پکوڑے،فالسہ، سیب،املی،آلوبخارہ ،لسی

 اور چٹنیاں ،برائلر کا گوشت، آلو ،گوبھی،دہی،کھٹی لسی،لوبیا، اچار ،شدید ٹھنڈا پانی ،ٹھنڈے

 مشروبات وغیرہ  کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں  ان کے جسم میں  خشکی بڑھ جاتی ہے۔ اسی

 طرح جنسی قوت میں اضافہ کرنے اور ٹائیمنگ بڑھانے والی اور  نشہ آورادویات ، بھنگ ،افیون

 ،اور زہریلی چیزوں سنکھیا اورکچلہ  کے استعمال سے معدہ کے عضلاتی پردوں میں سوزش ہوجاتی

 ہے اور یہ سوزش معدہ میں درد پیدا کرتی  ہے۔اس کے علاوہ  شراب نوشی ،سگریٹ نوشی اور

 منہ میں نسوار رکھنا اس کے بڑے اسباب میں شامل ہے۔وہ مرد و خواتین جو کثرت مباشرت

 کےعادی ہوتے وہ بھی اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں-اس بیماری کی ابتدائی صورت درد معدہ

 ہے۔اس کو اگر نظرانداز کردیا جائے تو یہ  درد سےورم اور ورم سے السر اور السر سےکینسر کی

 صورت اختیار کرلیتا ہے۔ ایسے مریض کو پیشاب زیادہ نہیں آتا، قبض بہت زیادہ ہوتی ہے ۔

پیشاب کا رنگ سرخی مائل ہوتاہے اور متلی ہوتی ہے۔ان کے جسم میں خشکی بہت زیادہ ہوتی

 ہے۔ پٹھوں میں درد اور کھچاؤ کا احساس ہوتا ہے-ان میں مسرت یعنی خوشی  کا احساس ہوتا

 ہے-


علاج:  


نسخہ1


اجوائن۔100گرام


پودینہ۔50گرام


گندھک آملہ سار۔50گرام


خوراک:

تمام چیزوں کو باریک کرکے سفوف بنالیں 1چائے کا چمچ صبح دوپہرشام  پانی کے ساتھ۔


نسخہ2


اجوائن دیسی۔50گرام


رائی-50گرام


تیزپات۔50گرام


گندھک آملہ سار۔150گرام


خوراک:


تمام ادویات کو باریک پیس لیں اور ایک چائے والا چمچ دن میں تین بار۔


                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                          نسخہ3


ست پودینہ۔12گرام


نمک خوردنی۔150 گرام


میٹھا سوڈا۔180گرام


سنڈھ۔40 گرام


سونف۔40 گرام


پودینہ خشک۔40گرام


ریوند چینی۔ 10گرام


مرچ سیاہ۔10گرام


ریوند عصارہ۔6گرام


طریقہ:


ست پودینہ کے علاوہ باقی تمام چیزوں کا سفوف بنالیں اور آخر میں ست پودینہ تھوڑا تھوڑا کر

 کےڈالتے جائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں-خوراک 1چائے والا چمچ صبح دوپہر شام۔


غدی درد معدہ:


غدی قبض گرمی کےمزاج کے لوگوں کو ہوتی ہے۔اس کامزاج بہت زیادہ گرم ہوتا ہےہاتھ

 اور پاؤں میں جلن ہوتی ہے۔اس میں پاخانہ بار بار آتا ہے اور تھوڑا تھوڑا آتا ہےاور لیٹرین میں

 زیادہ دیر بیٹھنا پڑتا ہے- اس میں پیشاب کا رنگ زرد ہوتا ہے اور پیشاب جل کر آتا ہے۔

پاخانے کے مقام یعنی مقعد میں بھی جلن ہوتی ہے۔منہ کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔

گلے،سینےاورغذاکی نالی میں میں جلن ہوتی ہے-پیٹ میں درد اور مروڑ ہوتےہے ۔غصہ بہت

 زیادہ آتا ہے۔منہ خشک رہتا ہے اورپیاس  بہت زیادہ لگتی ہے۔ اگر  اس میں مریض کی نبض کا

 معائنہ کیا جائے تو اس کی نبض نہ تو بالکل اوپر ہوتی ہے اور نہ ہی بالکل نیچے ہوتی  بلکہ درمیان

 میں ہوتی ہے یہ نبض مقدار میں طویل،تنگ اور رفتار میں درمیانی ہوتی ہے

 

غدی درد معدہ :


اللہ تعالٰی نے انسان کو پیدا کرکے اس کو ایک ماحول عطا کیا۔انسان ہمیشہ اپنے ماحول سے متاثر

 ہوتا ہے وہ  اس کے ارد گرد کا ماحول ہو یا اس کے اندر کا ماحول ہو۔وہ لوگ جن کا مزاج غدی

 یعنی گرمی والا ہو جب وہ گرم چیزوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جیسے، میتھی،پالک،چھوٹا گوشت

 ،دیسی مرغ کا گوشت،پرندوں کا گوشت،ساگ،انڈے کا سالن،کلیجی وغیرہ تو ان کے غدی

 گلینڈ میں سوزش ہوجاتی ہے اور پھر یہ سوزش درد معدہ کا سبب بن جاتی ہے-اسی طرح وہ لوگ

 جو گرم علاقوں میں رہتے ہیں یا گرم ماحول میں کام کرتے ہیں جیسے اینٹوں کے بھٹوں پر کام

 کرنے والے مزدور، تنور پر روٹیاں پکانے والے،ڈلیوری بوائے جو موٹر سائیکل پر زیادہ سفر

 کرتے ہیں،وہ مزدور جو ساراسارا دن دھوپ میں مزدوری کرتے ہیں ،سخت گرمی میں سامان

 لوڈنگ اور ان لوڈنگ کرنے والے ،رکشہ چلانے والے،ٹرکوں اور بسوں کو  چلانے والے

 ڈرائیورزانجن کی تپش کی وجہ سے غدی گلینڈز میں سوزش کی وجہ سے درد معدہ کا شکار ہوجاتے

 ہیں ۔اسی طرح وہ لوگ جو نفسیاتی مسائل کی وجہ سےمختلف خدشات یا کسی چیز کے چھن جانے

 کے خوف،یا کسی قریبی کی موت کے صدمے کو اپنے اوپر مسلط کر لیتےہیں ان کے جسم میں

 صفرا یعنی پیلاہٹ بڑجانے سے  ان کے معدے کے غدی گلینڈز میں سوزش ہوجاتی ہےاوریہ

 سوزش تکلیف دہ درد معدہ کا سبب بنتی ہے۔اسی طرح وہ لوگ جن کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے اور

 بات بات پر بچوں کو ڈانٹتے رہتے ہیں یا دوسرے لوگوں کے ساتھ الجھتے رہتے ہیں  ان میں بھی

 معدہ میں سوزش کی وجہ درد معدہ ہوجاتا ہے-اس میں مریض کی نبض درمیان میں ہوتی اور

 طویل ہوتی ہے اور رفتار میں درمیانی ہوتی ہے۔غدی درد معدہ گرم مزاج لوگوں کو ہوتا ہے۔

 ہاتھ  پاؤں میں جلن ہوتی ہے ۔ اس میں پیشاب کا رنگ زرد ہوتا ہے اور پیشاب جل کر آتا

 ہے۔پخانے کے مقام یعنی مقعد میں بھی جلن ہوتی ہے۔منہ کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔

گلے،سینےاور غذاکی نالی میں  جلن ہوتی ہے،-پیٹ میں درد اور مروڑ ہوتےہے ۔غصہ بہت

 زیادہ آتا ہے۔منہ خشک رہتا ہے اورپیاس  بہت زیادہ لگتی ہے۔ اگر  اس میں مریض کی نبض کا

 معائنہ کیا جائے تو اس کی نبض نہ تو بالکل اوپر ہوتی ہے اور نہ ہی بالکل نیچے ہوتی  بلکہ درمیان

 میں ہوتی ہے یہ نبض مقدار میں طویل ،تنگ اور رفتار میں درمیانی ہوتی ہے۔ ۔ ان کے پیٹ

 میں مروڑ اٹھتے ہیں-یہ لوگ گرم مزاج والی غذاؤوں کو مکمل طورپر چھوڑدیں اور دودھ سے بنی

 ہوئی چیزیں مثلاً،کھیر ،ساگودانہ کی کھیر،کسٹرڈ،دودھ والی سویاں ،کدو،حلوہ کدو،پیٹھاحلوہ

 پیٹھا،مولی،گاجر،شلجم کا استعمال مفید ہے۔ان کے لئے 5،6 ،1 نمبر غذاؤوں کا استعمال مفید

 ہے۔


علاج:


نسخہ 1


سنڈھ۔50گرام


نوشادر۔20گرام


کالی مرچ۔10گرام


سنامکی۔85گرام


طریقہ:


سنا مکی  میں سے ڈنڈیاں نکال دیں اور باقی تمام چیزوں کو کوٹ کر سفوف بنالیں۔ایک چائے والا

 چمچ صبح،دوپہر شام



نسخہ2

ہلدی۔70گرام


ملٹھی۔70گرام


بادیان(سونف)۔70گرام


خوراک:

تمام چیزوں کو  باریک پیس کر سفوف بنالیں 1تا 2گرام صبح،دوپہر،شام


ویڈیو لنکس یوٹیوب:

https://www.youtube.com/watch?v=1OSGgTBEjlQ&t=39s

https://www.youtube.com/watch?v=DBRHCbzqm_M


https://www.youtube.com/watch?v=viTpNW4qIm8


مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے