Ticker

6/recent/ticker-posts

عسرالطمث۔ماہواری کادرد(Menstrual cramps)

 
عسرالطمثماہواری کادرد(Menstrual cramps)

أسباب وعلاج عسر الطمث(DYSMENOORHOEA)

وہ کیفیت جس میں خواتین یا بچیوں کو حیض  یعنی پیریڈز  تکلیف کےساتھ آئیں اور حیض 

کےدنوں میں زیرناف،ٹانگوں اور  کمر میں شدیددردمحسوس ہو عسرت طمث کہتے ہیں۔یہ

 بیماری رحم کے ٹشوز میں  سکیڑ  پیدا ہوجانے کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ درد ان خواتین یا بچیوں میں

 ہوتا ہے جن میں مینسز  یا ماہوری رُک رُک کر آتی ہے اور یہ  بعض اوقات اس قدر تکلیف دہ

 ہوتاہے  کہ کچھ خواتین شدت درد سے بے ہوش ہوجاتی ہیں۔عورت  کی صحت کا ماہواری کے

 ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے۔اگر اس میں بے قاعدگی آجائے تو یہ نہ صرف عورت کے رحم کو

 متاثر کرتی ہے بلکہ اس کے پورےجسم میں  مختلف بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے۔مینسز یا پیریڈ

 میں بے قاعدگی حمل کے  قرار پانے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے-اللہ تعالیٰ نے خواتین کا مزاج

 گرم رکھا ہے۔اس مزاج میں  جسم نرم ہوتا ہے  ااور پٹھوں کے پھیلنے اور سکڑنے میں آسانی

 ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عورت سے نسل انسانی کو آگے بڑھانے کا کام لینا

تھا ۔اللہ تعالیٰ نےانسان کومختلف موسم اور ماحول عطا فرمائے ہیں۔اور انسان اپنے  ارد

 گردکےماحول اور موسموں سے متاثر ہوتا ہے-

وہ خواتین جوایسی جگہوں پر کام کرتی ہیں جہاں پر گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے جیسے تنور،فیکٹریوں

 میں جابز کرنےوالی خواتین اس بیماری کاشکار ہوجاتی ہیں-بعض خواتین میں اس بیماری کے

 ہونے کی وجہ موروثی ہوتی ہے یعنی یہ بیماری خاندان کی خواتین میں پہلے سے چلی آرہی ہوتی

 ہے-اسی طرح وہ بچیاں جوان کالجوں اور یونیورسٹیوں میں  تعلیم حاصل کررہی ہوتی ہیں جہاں

 مخلوط تعلیم ہوتی ہے ان میں  اس بیماری کے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ وہ خواتین جو

 مسلسل چٹ پٹی اور تیز مسالوں والی غذائیں کھاتی رہتی ہیں  وہ عثرت طمث کا شکار ہوجاتی ہیں-

 گرم غذاوؤں کے کھانے سے جسم میں صفرا بڑھ جانے سے  گلینڈز میں  سکیڑ پیدا ہوجاتاہے

 جوخصیۃ الرحم کی سوزش کا سبب بن جاتاہے۔یہ بیماری غدی اعصابی تحریک میں ہوتی ہے۔اس

 میں بعض دفعہ عورتوں کے چہرے پر بال آجاتے ہیں اور چہرہ سخت ہوجاتا ہے  ۔اس میں نبض

 طویلیعنی لمبی،ضیق یعنی تنگ اور درمیان سے تھوڑا نیچے ہوتی ہے۔پیشاب کا رنگ زرد ہوتا

 ہے۔گرم غذائیں مکمل طور پر بند کردیں اور 1 اور 6 نمبر  غذائیں استعمال کریں۔غذا کا لنک نیچے

 ڈسکرپشن میں موجود ہے۔

نسخہ1

الائچی خورد۔10گرام


زیرہ سفید ۔30گرام


سمندر جھاگ۔40گرام


خوراک۔1تا2 گرام صبح دوپہر شام پانی کے ساتھ


یوٹیوب لنک:

            

       مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے



 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے
  
سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے