Ticker

6/recent/ticker-posts

( Uric Acid) یورک ایسڈ

 

( Uric Acid)  یورک ایسڈ کی زیادتی،اسباب،علاج

( Uric Acid)  یورک ایسڈ کی زیادتی،اسباب،علاج

( Uric Acid)  یورک ایسڈ کی زیادتی،اسباب،علاج

                                                                   یورک ایسڈدولفظوں  UricاورAcid سے مل کر بنا ہے۔یورک کے معنی پیشاب اور ایسڈ کے معنی تیزاب کے ہیں یعنی وہ کیفیت جب پیشاب میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے یورک ایسڈ کہلاتا ہے۔ عام طور پروہ لوگ جن کے گردے پیشاب کو صحیح طور پر فلٹر نہیں کرسکتے ان کے خون میں تیزابیت یعنی یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے۔یہ خون جب سرکولیشن کے دوران جوڑوں کی طرف جاتا ہے تو اس میں موجود  یورک ایسڈ جوڑوں کے درمیان موجود چکنائی کوکم کردیتا ہے جس سےجوڑوں  میں خشکی پیدا ہوجاتی ہےاور  یہ خشکی درد کا احساس پیدا کرتی ہے اور چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا ہے-مردوں میں یورک ایسڈ کی نارمل مقدار 2تا 8 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر اور عورتوں میں 2تا6.6ملی گرام فی ڈیسی لیٹر  ہوتی ہے۔جولوگ اس مرض  میں مبتلا ہوجاتے ہیں ان کا مزاج عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد ہوتاہے۔ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے جب یورک ایسڈ 8 سےکم ہوتو بعض لوگوں کو جسم میں دردیں شروع ہوجاتی ہیں۔اس کا سبب بھی یورک ایسڈ ہی ہوتا ہے
اسباب:
اب ہم اس بیماری کی وجوہات بیان کرتے ہیں۔وہ لوگ جو اینٹی بائیوٹک ادویات لمبے عرصے تک استعمال کرتے ہیں اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں- اسی طرح بڑا گوشت ، کھٹی لسی،کھٹی دہی اورعضلاتی اعصابی یعنی  خشک سرد  غذاؤوں کا  زیادہ استعمال یورک ایسڈ کو بڑھا دیتا ہے۔ اسی طرح  پیزا،شوارما،برگر،زیادہ مصالحوں اور شراب کا مسلسل استعمال بھی اس بیماری کا سبب بنتا ہے۔وہ لوگ  جو بہت زیادہ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں ان کے معدے میں غذا خمیری ہوکر اس بیماری کا سبب بنتی ہے۔

تشخیص:  کسی بھی بیماری کے علاج سے پہلےصحیح تشخیص کرنا بہت ضروری ہے اگر نبض کو چیک کیا جائے تو اس مریض کی نبض اوپر ،سخت،تیز اور لمبائی میں دوسے اڑھائی انگلیوں تک ہوگی۔اس کے پیشاب میں سرخی زیادہ ہوگی-

علامات: یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے مریض کے جوڑوں میں سوجن اور دردیں ہوجاتی ہیں  ۔پاؤں کے انگوٹھوں خاص طور پر دائیں انگوٹھے میں بہت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے جوڑوں میں سے چلتے ہوئے آوازیں آتی ہیں اور بعض دفعہ گردوں میں پتھریاں بھی بن جاتی ہیں۔

غذا: یورک ایسڈ کی زیادتی والے مریض کو غدی عضلاتی اور غدی اعصابی یعنی 4 اور5  غذائیں

 استعمال کروائیں۔غذائی چارٹ آپ کو ہمارے اسی پیج سے مل جائے گا۔

علاج: اس مریض کے علاج کے لئے نسخہ نوٹ فرمالیں۔

نسخہ1

اجوائن۔100گرام

پودینہ۔50گرام

گندھک آملہ سار۔50گرام

خوراک:تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنالیں چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں-

نسخہ 2

سنڈھ۔100گرام

نوشادر۔40گرام

مرچ سیاہ۔20گرام

سنامکی۔170 گرام

خوراک:   سنامکی میں سے ڈنڈیاں نکال دیں اور تمام ادویات کا سفوف بنا کر نصف چائے والا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔

تیاری۔سنامکی کی ڈنڈیاں نکال دیں باقی رہ جانے والی سنامکی اور تمام  دوسری چیزوں کا سفوف

بنالیں خوراک نصف چائے کا چمچ صبح دوپہر شام

نوٹ۔تمام ادویات کوکم ازکم ایک مہینہ استعمال کرنے کے بعد  دوبارہ ٹیسٹ کروائیں۔

 

یوٹیوب ویڈیو لنک:                                                                                                              https://www.youtube.com/watch?v=qmIoyzl6U2E

................................................................................................................................



مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے

 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے
  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز
براۓ رابطہ
ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے