Ticker

6/recent/ticker-posts

عجوہ کھجور کے فائدے(Ajwa khajoor and seeds benefits)

 

عجوہ کھجور کے فائدے(Ajwa khajoor and seeds benefits)

عجوہ کھجور کے فائدے(Medical benefits for dates)

اسلام کے ابتدائی زمانے میں حضور ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین کھجور کو بطور غذا استعمال کرتے

 تھے۔ کھجوریں  حضورﷺ کو بہت پسند تھیں۔عجوہ کھجور کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائی کہ حضور ﷺ کا ارشاد ہے ۔

مَن تَصَبَّحَ كُلَّ يَومٍ سَبْعَ تَمَراتٍ عَجْوَةً، لَمْ يَضُرَّهُ في ذلكَ اليَومِ سُمٌّ ولا سِحْرٌ.

جو صبح کے وقت  سات عجوہ کھجوریں کھالے سارا دن اس پر زہر  اور جادو اثر نہیں کرے گا۔حضور ﷺ کے صحابی حضرت سعد بن ابی وقاص  کو ہارٹ اٹیک ہوا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔وہ فرماتے ہیں کہ  رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے اور اپنا دست مبارک میرے سینہ کے درمیان رکھا گویا میں اس کی ٹھنڈک محسوس کررہاتھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب فارغ ہوئے تو آپ نے مجھے فرمایا تمہیں دل کا عارضہ ہےتم ایسا کرو حارث  ابن کلدہ کے پاس جاؤ اسے چاہئے کہ وہ مدینہ کی سات کھجوریں لے اورگٹھلیوں سمیت  ان کا پیسٹ بنائے اور تمہیں کھلائے جس سے  تم ٹھیک ہوجاؤ گے۔ اس کا پیسٹ بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ گٹھلیاں کھجوروں میں سے نکا ل کر علیحدہ کرلیں اور ان کو دھوپ میں خشک کرکے پیس کر سفوف بنالیں اور اس سفوف  کو ان کھجوروں میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں جن سے گٹھلیاں نکالی تھیں ۔ایک چمچ نہار منہ استعمال  کریں۔

اسی طرح ہماری ایک عزیزہ نے مجھ سے اولاد کے  ہونے کےلئے عجوہ کھجور کا نسخہ بتایا تھا ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو انہوں نے یہ نسخہ بتایا اور انہوں نے  اس کو استعمال کیا ان کو اللہ تعالی نے اولاد کی نعمت سے نوازا۔ اس کا طریقہ یہ ہےوہ مردو خواتین جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں  وہ  ایک ایک کلو عجوہ کھجوریں لے لیں صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد دونوں میاں بیوی  تین تین عجوہ کھجوریں نہار منہ کھا لیں۔ان کو اس وقت تک روز مسلسل کھاتے رہیں جب تک ایک  کلو کھجوریں ختم نہ ہوجائیں۔ ان کے استعمال کے دوران یا بعد میں اللہ تعالیٰ  کے فضل اور رحم و کرم سےامید پیدا ہوجاتی ہے اور  اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت عطا فرماتا ہے۔

Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link sugar yotube: https://www.youtube.com/watch?v=Pc-zWPbzypQ

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

 

 






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے