Ticker

6/recent/ticker-posts

بواسیر(Piles)

بواسیر(Piles)

Piles Syptoms,Cause and Treat ment


بواسیر سے مراد مقعد یعنی پاخانہ کے مقام پر مسوں کا نکا ل آنا ہے۔یہ عربی زبان کے باسور کی جمع ہے جس کا معنی مواد کے بہنے کے ہیں۔چونکہ  مسوں میں سے اکثر خون بہتا رہتا ہے اس لئے اس کو بواسیر کہتے ہیں۔اس کو انگریزی میں پائلز کہتے ہیں۔اس کی دو اقسام ہیں۔بواسیر خونی اور بواسیر بادی۔بواسیر بادی میں خون نہیں نکلتا اس میں صرف  مسے بنتے ہیں۔یہ مسے بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔اس کی ابتداپا خانہ کے مقام پر خارش سے ہوتی ہے۔اس میں مریض کا مزاج خشک سرد ہوتا ہے۔اگر اس کا صحیح طرح سے علاج نہ کیا جائے تو یہ خونی بواسیر میں میں تبدیل ہوجاتا ہے اور  مسوں سے مواد بہتا ہے اور  خون آتا ہے۔یہ خون بعض دفعہ پاخانہ سے پہلے اوربعض دفعہ پاخانہ کے بعد آتا ہے۔اگر مسے نہ ہوں اور پاخانہ کے ساتھ آئےتو یہ بواسیری خون نہیں ہوتا۔یہ بیماری خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح وہ علاقےجہاں پر سردی بہت زیادہ ہوتی ہے اس بیماری کے ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔کیونکہ کے وہاں کے لوگ ٹھنڈے پانی کے ساتھ غسل کرتے ہیں اور استنجاء کرتے ہیں  جس سے مقعد میں سوزش ہونے کی وجہ سے مسے بن جاتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ جو چٹ پٹی  اور زیادہ مصالحوں والی اور کھٹی چیزیں جیسے اچار وغیرہ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے  خون میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے مسے بن جاتے ہیں اور آگے جاکر یہ خونی بواسیر میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔اسی طرح بعض خواتین میں ایام حمل  اور بعض دفعہ زچگی کے بعد بواسیر کی بیماری ہوجاتی ہے۔وہ لوگ جو کڑاہی گوشت وغیرہ کا شوق رکھتے ہیں ان میں اس بیماری کے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔وہ لوگ جو اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں ان کو  ہر قسم کی  چٹ پٹی اشیاء کا استعمال چھوڑ دینا چاہئے۔یہ لوگ 5،6 نمبر غذا استعمال کریں اور ساتھ چائے یا دودھ میں ڈال کر دیسی گھی کا استعمال کریں ۔

علاج:

نسخہ1

سنڈھ۔50گرام

نوشادر۔20گرام

کالی مرچ۔10گرام

سنامکی۔80گرام

خوراک:سفوف بنالیں نصف سے 1چائے کا چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔دوا کی مقدار بوقت ضرورت کم یا زیادہ کرلیں۔

                                                            نسخہ2

ہلدی۔30گرام

ملٹھی۔30گرام

بادیان۔30گرام

خوراک:سفوف بنالیں اوردرمیانے کیپسول بھر لیں اور 1تا2 کیپسول صبح دوپہر شام استعمال پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

نسخہ3

رسونت۔30گرام

چھلکا ریٹھا۔30گرام

قلمی شورہ 30گرام

سنامکی۔120گرام

پانی مولی۔50 گرام

طریقہ:                           تمام چیزوں کا سفوف بنالیں  اور  مولیوں کا پانی نکال کر   اس میں ڈال دیں اور چنے کے برابر گولیاں بنالیں  2گولیاں صبح دوپہر شام استعمال کریں۔ ان نسخوں کو باقاعدگی کےساتھ استعمال کریں انشاءاللہ فائدہ ہوگا-


Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link sugar yotube: https://www.youtube.com/watch?v=JtmtLUqxpdU&t=12s

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

 

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے