Ticker

6/recent/ticker-posts

شوگر (Diabetes)

شوگر (Diabetes)

Diabetes Symptoms, Causes, Treatment, Prevention:

انسانی غذائی نظام میں لبلبہ ایندھن سپلائر کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ خون کو انسولین فراہم کرتا ہے اور جسم میں گلوکوز کو کنٹرول کرتا ہے۔اس میں دو طرح کے گلینڈز موجود ہوتے ہیںExocrine glands اور Endocrine glands ۔انسولین کا کام گلوکوز اور آکیجن کو خلیات (Cells) تک پہنچانا ہےاور گلوکوز کو پروٹین میں بدلنا اور اور پروٹین  کو کنٹرول کرنا ۔کاربوہائیڈریٹ کا کنٹرول بھی  اسی کے پاس ہے۔انسولین سیلز میں خوراک کی فراہمی،آکسیجن کی ترسیل اور فاسد مادوں کے اخراج میں مدد کرتی ہے۔ جب لبلبہ میں انسولین کی پیدائش کم ہوتی ہےتو سیلز کو اس کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔خون میں گلوگوز کی مقدار کا زیادہ ہونا شوگر کہلاتا ہے۔شوگر زیادہ تر چالیس سال یا اس سے اوپر کی عمر کی لوگوں ہوتی ہے۔مزاج کے اعتبار سے شوگر کی تین قسمیں ہیں:

1۔عصبی و دماغی شوگر                                                                         

2۔معدی شوگر

3۔کبدی شوگر

عصبی شوگر:اللہ تعالیٰ نے انسان کے جسم  میں لبلبہ کی صورت میں ایک مشین لگائی ہے جو انسانی جسم کی ضرورت کے مطابق انسولین پیدا کرتا ہے۔جب لبلبہ میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو وہ انسولین کو مطلوبہ مقدار میں پیدا نہیں کرپاتا جس کی  وجہ سے سیلز میں آکسیجن کی ترسیل متاثر ہوتی ہےاور انسولین مقدار میں کم ہونے کیوجہ سےگلوکوز کو توانائی اور پروٹین میں نہیں بدل سکتی جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے اور شوگر پیشاب کے ساتھ خارج ہونے لگتی ہے۔

اسباب:اگر شوگر کے اسباب کی بات کی جائےمیٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال کرنا،ڈبے والے دودھ کا استعمال کرنا۔بازاری کھانے پینے والی اشیاء جن کو ڈبوں یا بوتلوں میں محفوظ کیا جاتا ہے ان میں خراب ہونے سے بچانے کے لئے اینٹی خمیر کیمیکل ڈالے جاتے ہیں۔معدہ غذا کو ہضم کرنے سے پہلے اس میں خمیر اٹھاتا ہے اور بازاری پیک اشیاء میں اینٹی خمیر کیمیکل موجود ہونےوجہ سے معدہ ان میں  خمیر پیدا کرنے سے قاصر ہوتا ہے جس کی وجہ سے معدہ متاثر ہوتا ہے اور آگے جاکر یہ لبلبہ کو متاثر کرکے انسولین کی پیدائش کوکم کردیتا ہے۔پیاس بہت زیادہ لگتی ہےاورپیشاب زیادہ آتا ہے۔ پیشاب کے زیادہ آنے کی وجہ سے وہ شوگر جس نےتوانائی میں کنورٹ  ہونا ہوتا ہے وہ پیشاب کے ساتھ جسم سے خارج ہوجاتی   ہےجس کی وجہ سےجسم میں حرارت کم ہونے سے کمزوری واقع ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ  پیشاب کے ساتھ فاسفیٹ اور یوریا کی مقدار ضرورت سے زیادہ خارج ہوجاتی ہے۔

علامات: پیشاب کے گرد حشرات خصوصاً کیڑے مکوڑے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔جسم پر شوگر کی وجہ سے پھوڑے اور زخم بن جاتے ہیں جن کا ٹھیک ہونا مشکل ہوجاتاہے۔صابر ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نےاعصابی شوگر کو حقیقی شوگر مانا ہے۔اس میں پیشاب کا رنگ سفید  اور زبان بھی سفید ہوگی ۔ پیاس بہت زیادہ  محسوس ہوگی اور جسمانی وزن میں بہت زیادہ کمی واقع ہوجائے گی۔بھوک میں اضافہ ہوجائےگاجسم میں حرارت کی کمی ہوجائےگی۔بلڈ پریشر لو ہوجائےگا۔جسم سردی بڑھ جائے گی،مادہ منویہ پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ مردانہ کمزوری بھی زیادہ ہوجائے گی۔مریض کی نبض کا معائنہ کریں تو نبض انتہائی گہرائی میں ہوتی ہے پھولی ہوتی ہے اور لمبائی میں ایک سےڈیڈھ انگلی تک ہوتی ہے۔یہ 2 اور 3 نمبر غذائیں استعمال کریں ۔غذا کا لنک نیچے موجود ہے۔

علاج:

نسخہ1

تخم حرمل۔200گرام

کشتہ بیضہ مرغ۔100گرام

کشتہ فولاد۔50گرام

کشتہ شنگرف۔10گرام

تمام کشتہ جات کسی مستند کمپنی کے لے لیں۔

خوراک:تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنالیں خوراک 1گرام صبح شام ہمراہ دودھ استعمال کریں۔

نسخہ2

تج۔30گرام

حرمل۔30گرام

جڑپان۔30گرام

ہیرا کسیس۔30 گرام   

نسخہ3

تخم بالنگو۔30گرام

برگ گاؤزبان۔30گرام

خوراک:سفوف بنالیں خوراک نصف گرام سے ایک گرام تک صبح دوپہر شام  استعمال کریں۔

معدی شوگر:معدی شوگر عضلاتی یعنی خشکی والے مزاج میں ہوتی ہے۔اس کو شوگر کاذب بھی کہتے ہیں۔اس میں تمام جسم میں اکڑاؤ ہوگا۔اس مزاج میں لبلبہ میں اکڑاؤ ہوگا۔سر خاص طور پر پیچھے والے حصے میں درد محسوس ہوگا۔پیشاب زیادہ ہوگا اور اس کا رنگ سرخی مائل ہوگا۔ٹانگوں اور جسم میں درد اور خشکی محسوس ہوگی۔پٹھوں میں اکڑاؤ محسوس ہوگا۔جلدپر  پر خشکی ہوجائے گی۔اس  میں سخت قبض ہوجائے گی بعض دفعہ پاخانے کا اخراج انتہائی مشکل ہوجائےگا۔شوگر سے آنکھوں میں  بعض دفعہ موتیا  آجائے گا۔اگر مریض کی نبض کا معائنہ کیاجائے تو وہ اوپر ہوگی،سخت ہوگی اور رفتار میں تیز ہوگی۔خواتین میں ماہواری میں بے قاعدگی ہوجائے گی۔ اس مریض کو 4،5،6 نمبر غذائیں استعمال کروائیں۔

علاج:

نسخہ1

تج ۔30گرام

سمندر سوکھ۔30گرام

تال مکھانا۔30گرام

خوراک:1تا 2 گرام دن میں چار بار ہمراہ پانی استعمال کریں۔

نسخہ2

ملین 4

اجوائن۔20گرام

سرخ رائی۔20گرام

تیزپات۔20گرام

گندھک آملہ سار۔60گرام

ایک چائے والا چمچ صبح شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔دونوں نسخوں کو  تقریباً ایک  سے ڈیڈھ ماہ تک لگا تار استعمال کریں۔انشاء اللہ شوگر ٹھیک ہوجائےگی ۔

کبدی شوگر:

کبدی شوگر گرم یعنی عضلاتی مزاج میں ہوتی ہے۔اس میں پیشاب کا رنگ زرد ہوگا اور جلن کے ساتھ آئے گا۔پیشاب میں بہت زیادہ بد بو محسوس ہوگی۔بلڈ پریشر کبھی لو اور کبھی ہائی ہوجائےگا۔دل میں گھبراہٹ محسوس ہوگی اور نیند بہت زیادہ آئے گی۔ جسم میں صفرا یعنی گرمی کی زیادتی ہوگی ۔اس میں گرمی کی وجہ سے لبلبہ میں سوزش ہوجاتی ہے۔یہ بیماری عام طور پر ان لوگوں میں ہو تی ہے جوگرم چیزوں مثلاً گوشت وغیرہ کابہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ جو فاسٹ فوڈز پیزا،برگر،شوارما وغیرہ کا شوق رکھتے ہیں وہ اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس بیماری میں مبتلا مریض 1،2اور 6 نمبر غذائیں استعمال کریں۔غذا ئی چارٹ کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔

نسخہ1

کشتہ صدف۔50گرام

کشتہ بیضہ مرغ۔50گرام

خوراک:دونوں کو ملا کر2رتی سے اگرام تک پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

نسخہ2

اکسیر ورم

ہلدی۔50گرام

ملٹھی۔50 گرام

بادیان۔50گرام

ریوند خطائی۔150 گرام

خوراک:سفوف بنالیں اور درمیانے کیپسول بھر لیں ایک صبح دوپہر شام۔

نسخہ 3

سنڈھ۔50گرام

نوشادر۔20گرام

مرچ سیاہ۔10گرام

سنا مکی۔80 گرام

خوراک: سفوف بنالیں درمیانے کیپسول بھر لیں 1کیپسول صبح،دوپہر ،شام استعمال کریں۔

یہ تقریباًڈیڈھ ماہ تک استعمال کریں انشاء اللہ شوگر ٹھیک ہوجائے گی-


Diet plan link: https://syed-herbal-clinic.blogspot.com/2022/07/diet-plan.html

Video link sugar yotube: https://www.youtube.com/watch?v=tveq411zNNQ&t=86s

Sugar Medi youtube: https://www.youtube.com/watch?v=M9vplCZpkww&t=65s

Sugar kbdi youtube link: https://www.youtube.com/watch?v=JsK6FFW5KiA&t=6s

Facebook Link: https://web.facebook.com/syedherbalclinic?_rdc=1&_rdr

Pintrest Link: https://www.pinterest.com/syedherbalclinic/

Youtube Link: https://www.youtube.com/channel/UCNZwROTKRAWEkwXULEO10SA

LinkedIn Link: https://www.linkedin.com/in/syed-herbal-clinic

 

مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے

  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز

براۓ رابطہ

ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے