Ticker

6/recent/ticker-posts

قبض(Constipation)

قبض(Constipation)
قبض(Constipation)

قبض(Constipation)

قبض کی تین صورتیں ہیں -

1-اس میں  مسلسل تین دن تک پاخانہ نہیں آتا بعض دفعہ اس میں اتنی شدت ہوتی ہے کہ

 اس  کا دورانیہ پندرہ دن تک بڑھ جاتا ہے اور بعض دفعہ ا س سے بھی آگے چلا جاتا ہے اور جب

 رفع حاجت ہوتی ہے تو پاخانہ اس قدر سخت ہوتا ہے کہ اس کا اخراج مشکل  اور تکلیف سے ہوتا

 ہے اوربعض اوقات  مقعد کو زخمی کردیتا ہے۔

2۔قبض کی دوسری صورت میں پاخانہ اخراج تو پاتا ہے لیکن تھوڑا تھوڑا اور بار بارآتا ہے۔

3۔قبض کی تیسری صورت یہ ہے کہ      پاخانے کا احساس  ہوتا ہے لیکن واش روم جانے کے بعد

 بہت زیادہ دیر انتظار کرنے کے بعد پاخانہ اخراج پاتا ہے۔

ان کو مد نظر رکھتے ہوئے قبض کو تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

اعصابی قبض:یہ قبض بہت کم ہوتی ہےاگر اس مزاج کے  کے حامل لوگوں کامعائنہ کیا جائے تو

 معلوم ہوتا ہے کہ کہ ان کی نبض بہت نیچے جاکر گہرائی میں ہوتی ہے،پیشاب کا رنگ سفیداور

 زبان کے اوپر بھی سفیدی کی تہہ ہوتی ہے۔جسم میں حرارت کم ہوتی ہے۔ ان کو بھوک بہت

 کم لگتی ہے یا بالکل نہیں لگتی ۔ معدے کی خوراک کو ہضم کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوجاتی ہے

 ۔منہ کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے اورگندے گندے ڈکار آتے رہتے ہیں۔بلغمی مزاج ہونے کی وجہ

 سے نزلہ  زیادہ بہتا ہے  اور نیندبھی  بہت زیادہ آتی ہے۔خوراک زیادہ دیر تک پیٹ میں رکے

 رہنے کی وجہ سے خراب ہوکر متعفن ہوجاتی ہے۔ بلڈ پریشر لو ہوتا ہے اور جسم کی جلد نرم ہوتی

 ہے۔

خوراک:اس مریض کو تمام ٹھنڈی چیزیں مثلا سوگودانہ کی کھیر،جوکا دلیا،گجریلا،برفی، انڈے

 کی سفیدی،ٹھنڈے مشروبات وغیرہ مکمل طور پر بند کردیں۔اس کو کھٹی یعنی ترش ذائقے والی

 غذائیں جیسے دہی ،لسی،اچار،آڑو،فالسہ،سیب،بیر،چٹنیاں کھانے کودیں ۔اسی طرح

 کالےچنے،بڑا گوشت ،کریلے،چنے،چنے کی دال،جامن،مچھلی کا گوشت،پکوڑے  وغیرہ

 استعمال کروائیں۔

علاج:

ہلیلہ سیاہ۔30گرام

کالادانہ۔30

دونوں چیزوں کو پیس کر سفوف بنالیں  اور خوراک ایک چوتھائی چائے کا چمچ  صبح شام استعمال

 کریں۔ضرورت  کے تحت اس کو کم اور زیادہ بھی کیا جاسکتا ہے-

عضلاتی قبض:

اس میں اگر مریض کی نبض کا معائنہ کیاجائے تو نبض بالکل اوپر ہوتی ہےسخت ہوتی ہے اور

 رفتار میں تیز اور لمبائی میں دوسےاڑھائی انگلی تک ہوتی ہے۔قارورہ یعنی پیشاب کا رنگ  سرخی

 مائل اور بعض دفعہ سرخی کے ساتھ ہلکا پیلا رنگ بھی ہوتا ہے۔منہ کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔کھٹے

 ڈکار آتے ہیں پیٹ  بہت زیادہ سخت ہوتا ہے اور دبانے سے نہیں دبتا۔سر اکثر گرم ہوتا ہے۔

جلد کی رنگت پر سیاہی غالب ہوتی ہے اور نیند کم آتی ہے-پیٹ گیس سے بھرا ہوتا ہے،معدہ

 میں سوزش ہوتی ہے-

نقصانات:اس مزاج میں آنتوں  میں خشکی بہت زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے معدہ میں

 سے خوراک نکل کر آنتوں میں نارمل وقت سے زیادہ دیر ٹھہری رہتی ہے جس کی وجہ سے  غلط

 مادے جذب ہوکر دل کی طرف چلے جاتے ہیں اور گھبراہٹ پیدا کرتے ہیں-یہ مادے اگر

جلد کا رخ کرلیں تو خارش کا سبب بن جاتے ہیں اور اگر مقعد کی طرف چلےجائیں تو بواسیر  کا

 باعث بنتےہیں-اسی طرح یہ مادے جسم میں ٹیومر اور رسولیوں کا باعث بنتے ہیں-

خوراک:اس مزاج کے لوگ بڑا گوشت،کریلے،چنے،دال

 مسور،کالےچنے،کڑھی،پکوڑے،فالسہ،سیب،املی،آلوبخارہ ،لسی اور چٹنیاں استعمال نہ

 کریں-ان کے لئے چھوٹا گوشت،مرغ کا گوشت،پرندوں کا گوشت،میتھی،پالک،ساگ

 وغیرہ کااستعمال مفیدہے۔اس کو دودھ میں دیسی گھی ڈال کر پلائیں۔

علاج:

نسخہ1

اجوائن دیسی۔30گرام

نمک سیاہ۔30گرام

کلونجی۔30گرام

ہنزل۔30گرام

سنامکی۔30گرام

سفوف بنالیں اور نصف چائے کا چمچ صبح شام۔

نسخہ2

مسہل غدی اعصابی

سنڈھ۔50 گرام

نوشادر۔20گرام

کالی مرچ۔10گرام

سنامکی۔80گرام

ریوند عصارہ۔10گرام

سفوف بنالیں خوراک2تا 4ملی گرام صبح شام

نسخہ3

سنامکی30 گرام

تیزپات 30گرام

دونوں کا سفوف بناکر نصف چائے کا چمچ صبح شام۔

غدی قبض:غدی قبض گرمی کےمزاج کے لوگوں کو ہوتی ہے۔اس کامزاج بہت زیادہ گرم

 ہوتا ہےہاتھ اور پاؤں میں جلن ہوتی ہے۔اس میں پخانہ بار بار آتا ہے اور تھوڑا تھوڑا آتا

 ہےاور لیٹرین میں زیادہ دیر بیٹھنا پڑتا ہے- اس میں پیشاب کا رنگ زرد ہوتا ہے اور پیشاب

 جل کر آتا ہے۔پخانے کے مقام یعنی مقعد میں بھی جلن ہوتی ہے۔منہ کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔

گلے،سینےاورغذاکی نالی میں میں جلن ہوتی ہے-پیٹ میں درد اور مروڑ ہوتےہے ۔غصہ بہت

 زیادہ آتا ہے۔منہ خشک رہتا ہے اورپیاس  بہت زیادہ لگتی ہے۔ اگر  اس میں مریض کی نبض کا

 معائنہ کیا جائے تو اس کی نبض نہ تو بالکل اوپر ہوتی ہے اور نہ ہی بالکل نیچے ہوتی  بلکہ درمیان

 میں ہوتی ہے یہ نبض مقدار میں طویل،تنگ اور رفتار میں درمیانی ہوتی ہے- اس مزاج کے

 مریضوں کے لئے چھوٹا گوشت،مرغ کا گوشت،پرندوں کا گوشت،میتھی،پالک،ساگ وغیرہ

 کااستعمال نقصان دہ ہے۔ دال ماش،بھنڈی توری،گھیا تورے،ٹینڈے، کدو،اروی،دال

 مونگ،حلوہ کدو،کیلا،امرود،خربوزہ، کچی لسی، ملک شیک،گنے کا رس،ساگودانہ کی کھیر،دودھ

 بنی کھیر،دودھ والی سویاں ،برفی ،کسٹرڈ، گنےکا رس،کیلے کا ملک شیک وغیرہ کا استعما ل مفید

 ہے۔

علاج:

نسخہ1

سہاگہ۔50گرام

ملٹھی۔75گرام

گل بنفشہ۔75گرام

سفوف بنا لیں  خوراک ایک گرام سے تین گرام تک صبح شام

یوٹیوب لنک اعصابی قبض:                                                              https://www.youtube.com/watch?v=KFYTV1OW0fQ&t=169s
یوٹیوب لنک عضلاتی قبض:                                                                                                                                                                  https://www.youtube.com/watch?v=vTmCkO2yHVk  

 مجرب و آزمودہ نسخہ جات  خواتین و مرد حضرات کے لیے


 طبی مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ علم الطب و حکیمی نسخے
  سّید ہربل کلینک  قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج کا مرکز
براۓ رابطہ
ۤۤۤٓ+923457961970:واٹس ایپ / ایمو نمبر

 

  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

کشمش کے فائدے